{"product_id":"ahl-e-bait-rizwanullah-alaihim-ajmaeen-se-jeena-seekhein","title":"Ahl-e-Bait Rizwanullah Alaihim Ajmaeen Se Jeena Seekhein","description":"\u003cp\u003eآج میرا دل خوشی و مسرت سے معمور ہے کہ میرا قلم ان پاکیزہ اور مقدس ہستیوں کی شان لکھنے میں استعمال ہوا ہے جنہیں قرآن پاک نے پاک صاف قرار دیا ہے جن کی عظمت و فضیلت و عترت قرآن و حدیث میں جابجا بیان کی گئی ہو‘ میں ان کی زندگی کو کیسے بیان کرسکتا ہوں‘ اہل بیت اطہار کا وہ عظیم خانوادہ جنہوں نے نبوت کی آغوش میں تربیت پائی اور نور نبوت سے جن کی گھٹی میں محبت‘ پیار‘ وجاہت‘ وقار‘ الفت‘ سخاوت‘ شجاعت‘ دریادلی علم کے سمندر رچ بس گئے اور اس مقدس گھرانے کا فرد فرد ایسا ہیرا ثابت ہوا جس کی روشنی سے تاریخ کے صفحات جگمگانے لگے اور جن کی خوشبو سے ہر دور کا ہرفرد معطر جان ہونے لگا۔ ان کی زندگی کا ہر ہر انداز قابل رشک اور قابل تقلید بن گیا اور جن کا حرف حرف ہیرے موتی سے زیادہ آبدار نظر آنے لگا۔ میں نادم ہوں… کہ اس پاکیزہ آل کی مدح و ثنا میں میرے لفظ بھی گم ہوگئے ہیں اور میرا قلم بھی رک رک رہا ہے۔ اپنی بات کو یہیں ختم کرتا ہوں اس امید کے ساتھ کہ یہ چند لفظ بارگاہ نبوت میں اس پاکیزہ آل کے صدقے قبولیت کا درجہ پالیں اور میری بخشش کا سامان ہوجائے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eمیں مداح آل رسولﷺ ہوں\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eیہی میری آخرت کا سامان ہے\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e","brand":"Maktaba Sultan e Alamgir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":42646174302291,"sku":"","price":550.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0639\/9144\/7635\/files\/rn-image_picker_lib_temp_6bd9c6a1-e833-412b-91cf-28a5d1137192.jpg?v=1745522742","url":"https:\/\/sultanislamicbook.com\/products\/ahl-e-bait-rizwanullah-alaihim-ajmaeen-se-jeena-seekhein","provider":"Maktaba Sultan e Alamgir","version":"1.0","type":"link"}