{"product_id":"baap-ka-taqaddus-islam-aur-jadeed-science","title":"Baap Ka Taqaddus Islam Aur Jadeed Science","description":"\u003cp\u003eاسلام نے والدین کے بارے میں جو مقام دیا ہے اس کی نظر باقی ادیان میں نہیں ملتی فرمایا کہ پیار و محبت سے دیکھنے والا حج و عمرہ کا مقبول ثواب حاصل کر لیتا ہے۔ اس صاحب مقام کا مقام اللہ تعالیٰ کے ہاں کیا ہو گا کبھی ہم نے سوچا افسوس اس بات پر کہ دور جدید میں اولاد کس طرح بوڑھے باپ کو ڈانٹ دیتی ہے بسا اوقات تو گھروں سے بھی نکال دیتی ہے میرے پاس بہت مشاہدات ہیں کہ مجھے میری اولاد نے گھر سے نکال دیا ہے ایسی درد ناک واقعات کو سننے کی طاقت نہ لکھنے کی جسارت لیکن قارئین کے سامنے اس پاک ہستی کا مقام و مرتبہ ایسے طریقے بیان کیے گئے ہیں جس کے مطالعہ سے انسان کو کافی حد تک احساس ہو جاتا ہے ہم نے غلطی سے ایک بہت بڑی نعمت سے محروم ہو گئے اصل چیز ہی احساس ہے جب احساس پیدا ہو گیا تو سمجھئے کام بن گیا۔ ترقی پذیر ممالک کا تذکرہ ہو گا واقعات کی صورت میں کہ یہاں پر بوڑھوں کی کیا اہمیت ہے اور کئی واقعات بھی ذکر کیے تاکہ پتہ چل سکے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eجدید دور نے ہم کو کیا دیا جدید سائنس کے نام پر ذہنی اور نفسیاتی امراض کا ہر عمر کے فرد پر اثر بڑھتا ہے لیکن بڑھاپے پر کچھ زیادہ ہی اثر کرتے ہیں پہلے ایک انسان کماتا تھا سب کھاتے تھے اب سارے کماتے ہیں لیکن پوری نہیں ہوتی اب دیکھنا اللہ تعالیٰ نے ہمارے گھروں سے کون سی چیز اٹھا لی ہیں جس کی وجہ سے کمائی میں برکت نہیں رہی تفصیل کے ساتھ کتاب میں پڑھیں زندگی بڑی بامقصد زندگی ہے اور اگر اس کو کسی سے پیار نہیں ملتا اور ایک فرد واحد کے دل میں بھی اس کے لیے جگہ ملتی اور نہ اس کو کوئی وقت اور عزت کی جھلک نظر آتی ہے تو اس کم نصیب انسان کے اندر ایک ایسا خلاء پیدا ہو جاتا ہے جس میں محض پراگندہ جذبات تمنائیں، حسرتیں، تنہائی اور ویرانی اور انجام کار سماجی بغاوت کے جذبات میں گھرا رہتا ہے۔ یہ لوگ اکثر دانشور، لیڈر سیاست دان، سائنس دان یا وزیراعظم یہ سارے اس جذبات کے حامل ہوتے ایسے کیوں ہو جاتے ہیں جواب کیا ہے کہ یہ محبت کے ٹھکرائے ہوئے ہوتے ہیں اس حالت میں ان بے چاروں کے ساتھ کیا سلوک کیا اور ان کو کیا کرنا چاہیے کیسے تبدیلی لائیں تو پوری پوری تفصیل کے ساتھ مکمل اعتماد کے ساتھ مطالعہ کریں اور خوشحالی کی زندگی گزارئیے ان میں بہت دفعہ والدین کے ساتھ حسن سلوک کا ذکر آیا ہے اس کو مکمل تفصیل کے ساتھ پڑھیں کتاب میں اللہ پاک نے ان کو کیا مقام عطا فرمایا ہے حدیث کی روشنی میں سرکار مدنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں اس آدمی کی ناک غبار آلود ہو جائے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے سوال کیا وہ کون ہے تو فرمایا جس نے اپنے ماں باپ کو بڑھاپے میں پایا اور ان کی خدمت کر کے جنت کا حق دار نہ بن گیا۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eوالدین کے ساتھ حسن سلوک کی بے شمار احادیث جن سے ہیں سبق ملتا ہے کہ والدین کا کیا مقام ہے اور ہمارے اندر احساس پیدا ہوتا ہے کہ ان میں اللہ تعالیٰ نے کیا راز چھپایا ہوا ہے پوری تفصیل کے ساتھ کتاب میں پڑھیں وہ باپ جس کا چہرہ بدر کامل کی طرح چمک رہا ہو گا۔ ایسا کون سا عمل ہے جس کی وجہ سے قیامت کے دن باقی سارے لوگ پریشان ہونگے یہ والدین کے چہرے چاند کی طرح چمک ایسے ہونگے دیکھیں کتاب میں جب کوئی شخص اللہ کو خوش کرنے کیلئے اور آخرت میں اجر پانے کیلئے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے تو اس کا خرچ کرنا اللہ تعالیٰ کی نظر میں صدقہ قرارپاتا ہے۔ بشرطیکہ کمائی حلال نہ کہ حرام ورنہ نقصان ہو گا۔ اولاد کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آئے۔ بات بات پر غصہ کرنا ڈانٹنا، جھڑکنا، برا بھلا کہنا، نالائق ان کے نادانیوں اور شرارتوں سے تنگ آ کر نفرت اور بیزاری کا اظہار کرنا اور سخت مہم کے الفاظ کا استعمال کرنا یہ صحیح نہیں بلکہ کیا کرنا چاہیے تفصیل کے ساتھ دیکھیں کتاب میں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eسب سے پہلے بچے کو کیا سکھایا جائے۔ سرکار مدنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے ضرور دیکھیں قرآن و حدیث کے مطابق مکمل تفصیل کے ساتھ تربیت کیلئے تعاون حاصل کریں کتاب سے ایمان دل میں رچ بس جانے کی دعا اور ایمان بنانے کے طریقے اولاد کو بوسہ دینے کے فضائل، ساتھ یہ بھی دیکھیں سرکار مدنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی اولاد سے کیسے محبت کرتے تھے وہ پڑھ کر اپنی زندگی میں تبدیلی پیدا کریں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eایک بات کہنی زیادہ اہم ہے کہ کبھی بھی والدین اولاد کے سامنے کسی کی غیبت نہ کریں کسی کی برائی نہ کریں اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ کبھی بھی اولاد میں سے ایک کی اگر غلطی ہو تو ایک کو ڈانٹئے سب کو نہ ڈانٹئے ورنہ اس کے نتائج بہت برے ہونگے۔ اسی قسم کی غلطیاں کتاب میں مذکور ہیں ضرور دیکھیں اور اپنی اصلاح فرمائیں ہو سکتا ہے آپ اولاد کو پیار کی ایک حد ہونی چاہیے اور بچے کیا کہہ کر پکارا جائے اور اگر اولاد نہ مانے تو والدین کو کرنا چاہیے یہ سب کو جس کی آپ کو اشد ضرورت ہے دیکھیں کتاب میں۔ بچوں کی تربیت کے بارے کبھی مایوس نہ ہو۔ آپ کے سامنے جدید سائنس میں باپ کا تقدس کے تذکرے میں ایک مسلمان خاتون کینیڈا اپنے بیٹے کے پاس گئی وہاں پر لاوارث بوڑھوں سے ملاقاتیں ہوئیں اور جو تاثرات قلم بند کئے وہ بڑے ہی درد ناک ہیں اولڈ پر مزبے رحمانہ روش سے تنگ کرتے ہیں ان کی تفصیل دیکھیں کتاب میں ساتھ یہی خطرناک شیطانی عادت جو کہ وہاں کے بوڑھے سرانجام دیتے ہیں ساتھ ہی اور بہت کچھ تفصیل جو آپ کو حیران کر دینے والی صرف ایک دفعہ پڑھنے کیلئے دیکھیں کتاب میں۔\u003c\/p\u003e","brand":"Maktaba Sultan e Alamgir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":42675709214803,"sku":"","price":550.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0639\/9144\/7635\/files\/rn-image_picker_lib_temp_c52a500b-1a31-4a81-a231-a6adf82b6e83.jpg?v=1746438236","url":"https:\/\/sultanislamicbook.com\/products\/baap-ka-taqaddus-islam-aur-jadeed-science","provider":"Maktaba Sultan e Alamgir","version":"1.0","type":"link"}