{"product_id":"dubidha","title":"Dubidha","description":"\u003cp style=\"font-family: 'noto nastaliq urdu'; line-height: 2em; text-align: right;\"\u003eدبدھا بیک وقت سماعتوں سے گریز کرتی سرگوشی بھی ہے اور گونجتا اظہار بھی, کسی نادیدہ منزل سے ان گنت پڑاؤ پہلے ٹھٹکتے قدموں کی چاپ بھی ہے اور پیش قدمی پر اکساتی امید افزا راستوں کی نوید بھی, مکالمہ بھی ہے اور خودکلامی بھی, تشکیک آمیز خیالی پن بھی ہے اور امکانات کی ٹھوس خاکہ بندی بھی۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"font-family: 'noto nastaliq urdu'; line-height: 2em; text-align: right;\"\u003eاردو ادب کی مروجہ اصناف سے انحراف کرتی یہ اچھوتی کاوش دراصل باہم متناقض گردانے گئے تصورات کی سرحدوں پر صف آراء نظریاتی دھڑوں کے بیچ تاحدِ نگاہ پھیلے علاقہ غیر کی سیر و سیاحت ہے۔ افسانوی اور غیر افسانوی ادب کے متعدد اشاروں سے مدد لیتے ہوئے اس طویل بیانیے کا مرکزی دائرہ ثنویتِ محض پر سوال اٹھاتے ہوئے پھیلتا اور پھر کئی\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"font-family: 'noto nastaliq urdu'; line-height: 2em; text-align: right;\"\u003eچھوٹے چھوٹے دائروں کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہوا تکثیریت پر مبنی متبادل منطقی ڈھانچوں کا جواز پیدا کرتا چلا جاتا ہے۔ دبدھا کے امکانات کی وسعت اگر لامتناہی نہیں تو کم از کم اپنی تمام تہیں کھولنے کے لیے مسلسل مطالعے پر اکساتی ہے۔ ایک ایسی کتاب جو شوقین قاری کو کئی دوسری کتابوں اور فکری روایات کی جانب بلاتی ہوئے اسے اپنے تذبذب اور فکری کشمکش سے بغل گیر ہونے کی دعوت دیتی ہے۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eTitle: Dubidha - Asim Bakhshi - دبدھا ۔ عاصم بخشی\u003cbr\u003eAuthor: Asim Bakhshi عاصم بخشی ۔ \u003cbr\u003eISBN: 9693533445\u003cbr\u003eSubject: Essays, Philosophy\u003cbr\u003eLanguage: Urdu\u003cbr\u003eNumber of Pages: 296\u003cbr\u003eYear: 2021\u003c\/p\u003e","brand":"Sang-e-Meel Publications","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":68036718985299,"sku":null,"price":1200.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0639\/9144\/7635\/files\/dubidha-asim-bakhshi-750676-203920.jpg?v=1793898705","url":"https:\/\/sultanislamicbook.com\/products\/dubidha","provider":"Maktaba Sultan e Alamgir","version":"1.0","type":"link"}