{"product_id":"kamyab-aamil-banein-aur-karishmat-dekhein","title":"Kamyab Aamil Banein Aur Karishmat Dekhein","description":"\u003cp\u003eایک ہے عمل اور ایک ہے عامل،دونوں میں بہت فرق ہے۔ وہی عمل کسی ایک کے پاس ہوتا ہے اور وہی عمل کسی دوسرے کے پاس ہوتا ہے۔ اس کی تاثیر وہی ہے اور اس کی تاثیر دوسری ہے ۔وہ کہتا ہے میں نے پڑھا تھا تو ایسے ہوگیا تھا۔ میں نے کیا تھا تو ایسے ہوگیا تھا۔ کہنے لگا میں نے کیا تو ایسے نہیں ہوا۔ معلوم ہوا کہ عمل وہی ہے، بس عامل میں فرق ہے۔ عمل کا تعلق یقین کے ساتھ ہے اور اس کی تاثیر کا تعلق اعتماد پر بھروسہ و اعتماد ہو اور یقین ہوتو اس کی تاثیر بڑھ جاتی ہے ورنہ پھر کہتے ہیںجی سنی سنائی باتیں کردیتے ہیں اورکتابوں سے پڑھ کہ دیکھ لیتے ہیں ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eآپ کے سامنے جو کتاب ہے اس میں کئی عاملین و کاملین نے اپنے مشاہدات بیان کئے ہیں کہ ہمیں ان اعمال سے یہ فوائد ملے ہیں۔ اگر یقین نہیں آتا تو پھراس بے یقینی کی دنیا میں جاکر انسان بہت کچھ کھو بیٹھتا ہے ۔تو عمل کیلئے یقین بہت ضروری ہے اور یقین کیلئے مجاہدہ کرنا پڑتا ہے اور قربانی دینا پڑتی ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eمجھے اس کتاب کا خیال کیسے آیا کہ میں نے ایک پرانی کتاب اٹھائی اس پراس کا نام لکھا ہوا تھا ’’مجرب کانفرنس ‘‘میں نے دیکھا تو میں نے کہا یہ کیاہے؟ جب میں نے اسے پرکھا تو پتہ چلا کہ پرانے حکیموں کی کانفرنس ہوئی تھی اس میں اعلان کیا گیا تھا کہ آپ حضرات اپنے تین تین تجربات لکھ کر بھیجیں ہم ان تجربات کو اکٹھا کرکے ایک کتاب شائع کریں گے۔ اس کے بعد وہ کتاب شائع ہوئی آپ یقین جانئے اس کتاب کو 80,90 سال ہوگئے ہیں اور اس کتاب کو لکھنے والے سب وفات پا چکے ہیں لیکن اس کتاب کا فیض عام اب بھی جاری ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eکتابوں میں آتا ہے کہ کسی کو راستہ دکھا دو تو ایک انگلی جنت میں ہوگی اور انگلی کہے گی کہ یااللہ! میں جنت میں اور باقی جسم جہنم میں۔۔۔۔ تو اس انگلی کی وجہ سے پورا جسم جنت میں چلا جائے گا۔ اللہ اپنے بندوں کی بھلائی اور خیر بہت پسند کرتا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eمیرے جی میں ایک چاہت تھی جو آپ کی خدمت میں عرض ہے کہ بخل شکنی کریں کہ آپ کے پاس جو اعمال ہیں جس سے آپ کو فائدہ پہنچا ہو وہ مخلوق خدا تک پہنچائیں تاکہ مخلوق بھی فائدہ اٹھائے۔آپ کے پاس کوئی عمل ہے چاہے وہ طبی ہے، روحانی ہے، نقش کا عمل ہے یا جیسا بھی عمل ہو اس کے مشاہدات اور واقعات لوگوں کو بتایا کریں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eمیری کوشش ہوتی ہے کہ جو میرے پاس ہوتا ہے وہ آپ کے پاس پہنچ جائے۔ میں کوئی عامل کامل نہیں ہوں لیکن بس کوشش ہوتی ہے جو کچھ میرے پاس ہے وہ آپ تک پہنچ جائے۔ آپ سے بھی یہی درخواست کہ جو آپ کے پاس ہے وہ اللہ کی مخلوق تک پہنچا ئیں۔اگر آپ کے بتائے ہوئے عمل میں سے کسی ایک شخص کو بھی فائدہ پہنچا تو وہ آپ کیلئے آخرت میں نجات کا ذریعہ بن جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے ۔ آمین! چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔۔٭ الفاظ کی طاقت اور تاثیر٭گناہوں سے خلاصی کیلئے لاجواب عمل٭تین لفظو ں کے اندر کائنات٭بن مانگے بھی ملتا ہے٭شوگر انسان کے کنٹرول میں٭غصےکی حالت میں عمل کی تاثیر۔۔\u003c\/p\u003e","brand":"Maktaba Sultan e Alamgir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":42644774518867,"sku":"","price":500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0639\/9144\/7635\/files\/rn-image_picker_lib_temp_b2e139ed-9b77-4387-9a64-e28e8bc31c20.jpg?v=1745490721","url":"https:\/\/sultanislamicbook.com\/products\/kamyab-aamil-banein-aur-karishmat-dekhein","provider":"Maktaba Sultan e Alamgir","version":"1.0","type":"link"}