{"product_id":"khawateen-ke-masail-aur-bari-boorhiyon-ke-totkay","title":"Khawateen Ke Masail Aur Bari Boorhiyon Ke Totkay","description":"\u003cp\u003eمیڈیا کی کارستانی اور ماحول میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی نے خواتین کے مسائل میں بے حد اضافہ کردیا ہے۔جب سے ہماری نئی نسل نے اپنی بڑی بوڑھیوں کے آسان و آزمودہ ٹوٹکوں کو چھوڑ کر مغرب کی تقلید شروع کی تب سے سر سے لے کر پاؤں تک ایسے ایسے جسمانی اور نفسیاتی مسائل میں مبتلا ہوگئی کہ کسی کو بتاتے ہوئے بھی ہچکچاتی ہیں اور اندر اندر وہ بیماری ان کو کھائے جاتی ہے۔ماہنامہ عبقری میں ہر ماہ ایک صفحہ ’’خواتین پوچھتی ہیں؟‘‘ صرف انہی خواتین کیلئے لگایا جاتا ہے کہ وہ اپنے مسائل بوڑھیوں کے آزمودہ ٹوٹکوں سے گھر بیٹھے آسانی سےحل کرسکیں۔عرصہ دراز سے خواتین کی شدید خواہش تھی کہ کوئی ایسی کتاب ہو جو صرف خواتین کےمسائل پر ہو۔ اس میں خواتین کے تمام مسائل پر تفصیل سے بات ہو اور ان کا آسان اور آزمودہ ایسا حل ہو جو ہر خواتین اپنے گھر میں آسانی سے کرسکے۔محترم خواتین! یہ کتاب عبقری کی طرف سے آپ کیلئے ایک لاجواب و خوبصورت تحفہ ہے جو آپ کی نسلوں کیلئے بھی’’ پیغام شفاء‘‘ ہے۔آپ کو آپ کے کسی بچے بچی یا کسی رشتہ دارکو کسی بھی قسم کا کوئی بھی مسئلہ ہے تو ابھی ’’خواتین کے مسائل اور بڑی بوڑھیوں کے ٹوٹکے‘‘ کتاب اٹھائیے اور اس مسئلہ کا آسان و آزمودہ حل ڈھونڈ نکالیے۔ اس کتاب کا ہر خاتون کیلئے پڑھنا اور ہر گھر میں ہونا بہت ضروری ہے۔چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔٭چہرے کی چھائیاں کیسے دور کی جائیں؟٭پُرکشش جسم اور گوری رنگت٭سر کے بالوں کا مسئلہ٭چکنی جلد کیلئے ماسک٭چنبل کا آسان ترین علاج٭کچن وگھریلو مسائل کے آسان ٹوٹکے٭سردیوں میں انگلیاں کیوں سوجتی ہیں٭چہرے کے روئیں کیسے ختم ہوں؟٭خضاب سے آنکھوں میں جلن٭بال گھنے اور چمکدار٭دبلی پتلی خواتین ،چھوٹا قد اور دماغی کمزوری کیلئے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے٭موٹاپے کا شکار خواتین کیلئے گھریلو ٹوٹکے٭دل کے امراض ٭ٹینشن،ڈیپریشن اور نفسیاتی امراض کا گھریلو علاج٭کچن وگھریلو مسائل کے آسان ٹوٹکے٭نظر کی کمزوری اور آنکھوں کے امراض ٭شوگر کا علاج ٭پیٹ کے امراض ٭اندرونی چوٹ ٭میرابچہ کیڑےکھا جاتا ہے ٭بچہ دودھ پیتے ہی نکال دیتا ہے ٭دوائیاں کھا کھا کر تنگ آچکی ہوں٭پیٹ کے نشانات٭نوجوان بیٹی کا مسئلہ٭جسم کی بدبو سے نجات٭شوہر بیوی کو نظر انداز کرتا ہے٭خواتین کے پوشیدہ امراض کا علاج٭یہ صرف چند نایاب موتی ہیں، 300 سو سے زائد صفحات کی اس کتاب میں آپ اپنے بے شمار مسائل کا حل پا سکتے ہیں۔\u003c\/p\u003e","brand":"Maktaba Sultan e Alamgir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":42645130903635,"sku":"","price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0639\/9144\/7635\/files\/rn-image_picker_lib_temp_739e2fbe-bb55-4116-91d6-b7fc5e1c9eb6.jpg?v=1745502493","url":"https:\/\/sultanislamicbook.com\/products\/khawateen-ke-masail-aur-bari-boorhiyon-ke-totkay","provider":"Maktaba Sultan e Alamgir","version":"1.0","type":"link"}