{"product_id":"muashrat-e-nabvi-sallallahu-alaihi-wasallam-aur-jadeed-science","title":"Muashrat-e-Nabvi Sallallahu Alaihi Wasallam Aur Jadeed Science","description":"\u003cp\u003eزیرنظر کتاب معاشرت نبوی ﷺ اور جدید سائنس آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ کتاب کیا ہے؟ فیصلہ آپ کے پاس ہے لیکن اتنا عرض کرنا لازم ہے کہ جب اسلامی تعلیمات کو فراموش کرنے کےبعد ہم یورپ کی ترقی کی طرف مائل ہوئے اور ہمیں یورپی زندگی کو کچھ زیادہ قریب سے دیکھنے کاموقع ملا اسی وقت نگاہ عدل سے دیکھنے کے بعد یہ احساس بار بار دل کو کھانے لگا کہ وہ اصول اور معاشرت جس کی وجہ سے یورپ موجودہ معاشرے کے بعض معاملات میں عروج پر ہے دراصل اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے۔ یہ اور بات ہے کہ ہم ان اصولوں کو چھوڑ کر زندگی کی ایک ایسی شاہراہ پر چل دئیے جہاں تاریکی ہی تاریکی ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eمجھے ان احباب سے کچھ زیادہ ہی عرض ہے جو یورپی یا امریکن ماہرین معاشرت کی کتب کا مطالعہ کرنے کے بعد متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے اور پھر اس معاشرے کی مثالیں دیتے نہیں تھکتے ان سے اتنی عرض ہے کہ انہوں نے دراصل یکطرفہ مطالعہ کیا ہے‘ اگر وہ اسلامی اصول معاشرت اور اصول زندگی کا مطالعہ کریں تو یہ تمام اصول اس سے کہیں واضح اصول اسلام میں نظرآئیں گے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eبندہ ایک اسکالر کے ہاں بیٹھا کسی موضوع پر گفتگو کررہا تھا۔ فرمانے لگے کہ آج یورپی ماہرین کی کتابیں بڑی بڑی مارکیٹوں میں عام ہیں اور انہیں پڑھ کر لوگ اسلامی زندگی کو حقیر سمجھتے ہیں۔ دراصل وہ یورپی معاشرت کا موازنہ مسلمانوں سے کرتے ہیں حالانکہ یورپی تعلیمات یورپی ممالک کے عوام بھی مکمل عمل میں نہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eفرمانے لگے کہ اگر ان یورپی کتابوں پر کام کیا جائے اور ان کا اسلام سے موازنہ کیا جائے تو قارئین کے سامنے دونوں عکس عیاں ہوں گے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eبندہ نے عرصہ دراز کی محنت کے بعد اس کتاب کو مکمل کیا جو اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eقارئین سے التماس ہے کہ جب اس کتب کو پڑھیں تو دل میں تمام خیال یہی ہو کہ یورپی زندگی دراصل اسلامی اصولوں اور قوانین کا عکس ہے جبکہ اصل اسلام ہے اور ہمیں مکمل طور پر اخلاص اور ایمان کے ساتھ اسلامی طرز زندگی پر عمل کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ مؤلف کو بھی عمل اخلاص عمل کی توفیق عطا فرمائے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Maktaba Sultan e Alamgir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":42662835683411,"sku":"","price":700.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0639\/9144\/7635\/files\/rn-image_picker_lib_temp_594ba25d-e2d3-4d25-b2a1-dc82b476c33e.jpg?v=1746368232","url":"https:\/\/sultanislamicbook.com\/products\/muashrat-e-nabvi-sallallahu-alaihi-wasallam-aur-jadeed-science","provider":"Maktaba Sultan e Alamgir","version":"1.0","type":"link"}