{"product_id":"pak-fauj-ki-roohani-azmatein","title":"Pak Fauj Ki Roohani Azmatein","description":"\u003cp\u003eاسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیام شب قدر، جمعۃ الوداع ماہ رمضان المبارک 1368ھ بمطابق 14 اگست 1947ء کوعمل میں آیا۔ ظہور پاکستان کا یہ عظیم واقعہ جمعۃ الوداع‘ ماہ رمضان المبارک اور شب قدر جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، محض اتفاق نہیں ہے بلکہ خالق و مالک کائنات کی اس عظیم حکمت عملی کا حصہ ہے جس سے رمضان، قرآن اور پاکستان کی نسبت و تعلق کا پتہ چلتا ہے۔ یہ شب عبادت، پاکستان کی سعادت پر اور یوم جمعۃ الوداع اس مملکت خداداد کی عظمت پر دلالت کرتی ہے۔ رمضان اور قرآن‘ استحکام پاکستان کے ضامن اور آزادی کے محافظ ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eپاکستان دنیا کی پہلی سلطنت ہے جس کا قیام کلمہ کے نام پر عمل میں آیا اور اس اسلامی مملکت کی حفاظت کیلئے اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو پاک فوج جیسی عظیم فوج عطا فرمائی۔ اس فوج نے بالکل تھوڑی سی تعداد کے ساتھ جنگوں میں ایسے ایسے کارنامے سرانجام دئیے کہ غزوہ بدر کی یاد تازہ ہوگئی۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e1947ء سے لے کر آج 2018ء تک پاک فوج کے ہر سپاہی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد شامل حال رہی‘اس کا ثبوت ہمارے پاک فوج کےجوانوں اور ان کے رشتہ دارو اہل عیال کی وہ تحریریں ہیں جو انہوں نے ماہنامہ عبقری کی زینت بنانے کیلئے ادارہ عبقری کو بھیجیں اور وہ تحریریں عبقری میں شائع بھی ہوئیں اور اب بھی ہر ماہ شائع ہوتی ہیں۔پاک فوج کے شہداء کو ملنے والے خدائی انعام واکرام کی آنکھوں دیکھی سچی جھلک ان تحریروں میںملے گی‘ غازی جوان خدائی مدد کے خودگواہ ہیں اور تو اور 65ء کی جنگ میں ہندو سپاہی بھی ان دیکھی مدد کے گواہ ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eآئیے! پاک فوج کی روحانی عظمتوں کو جانتے ہیں اور ایسی عظیم فوج عطا کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکرا دا کرتے ہیں۔\u003c\/p\u003e","brand":"Maktaba Sultan e Alamgir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":42644731691091,"sku":"","price":550.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0639\/9144\/7635\/files\/rn-image_picker_lib_temp_469eb775-aa23-4840-a904-496dd7ba7a68.jpg?v=1745486577","url":"https:\/\/sultanislamicbook.com\/products\/pak-fauj-ki-roohani-azmatein","provider":"Maktaba Sultan e Alamgir","version":"1.0","type":"link"}