{"product_id":"roohani-bedti-ke-karishmat","title":"Roohani Bedti Ke Karishmat","description":"\u003cp\u003eبیڈ ٹی کا عمل(Bed tea)کانام سنتے ہی ذہن میں ایک تصور ابھرتاہے کہ نیند کھلتے ہی بستر پر بھاپ اڑاتا چائے کاکپ ہمارے ہونٹوں کے لمس کامنتظر ہواور قدم زمین پر بعد میں لگیں اور چائے معدےمیں منتقل پہلے ہوجائے ۔ جدید سائنس کی نظر میں اس کے فوائدہیں یانقصان ؟یہ بحث مسلسل چل رہی ہے لیکن ایک بیڈٹی(Bed tea) ایسی بھی ہے جو سراسر مفید، مضر اثرات سے پاک اور روحانی و جسمانی بیماریوں کا حیرت انگیز تریاق ہے۔ اس روحانی بیڈ ٹی(Bed tea) کا نسخہ ہمارا ایجادکردہ نہیں، بلکہ نبوی ﷺ دور کے مختلف اجزا ء کا مرکب ہے۔ لیکن عجیب بات یہ ہے کہ ہم اس نسخے کے اجزاء اور فوائد سے محروم ہوگئے ہیں اسی لئے بے شمار جسمانی، نفسیاتی اور روحانی پیچیدگیوں اور امراض میں مبتلاء ہوچکے اور ہورہے ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eاس کے اجزاء نہایت آسان ..... جو ہر امیر وغریب نہایت سہولت و آسانی سے کرسکے.....! جی ہاں....! یہ روحانی بیڈ ٹی (Bed tea)ہے جو آپ کو ناصرف فریش رکھے، بلکہ روحانی وجسمانی امراض سے بھی نجات دے، خصوصاً نفسیاتی امراض جیسے: ڈیپریشن، اینگزائٹی، ٹینشن، ہائپرٹینشن ایسے امراض سے نجات کیلئے آخری اور آزمودہ علاج ہے۔ اور کیوں نا ہو....؟ اس میں باری تعالی کی جملہ صفات کا مظہر شامل ہے۔ جی ہاں....! تمام قوتیں، تمام طاقتیں اسی خالق ارض و سماء ہی کی ہیں، یہ بیماریاں، یہ پریشانیاں اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں اور یہی کچھ جناب نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے منقول و ماثور ہے۔ جنہیں آپ آگے چل کر اس کتاب میں ملاحظہ فرمائینگے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eاس کتاب کو ترتیب دینے کیلئے ان لوگوں کے ذاتی مشاہدا ت محرک بنے جنہوں نے بیڈ ٹی کو کیا اور بہت ہی خوب پایا ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eمجھے امید ہے کہ روحانی بیڈ ٹی آپکے جسم وروح کیلئے حیرت انگیز ٹانک ثابت ہوگی اور آپ بھی پکا ر اٹھیں گے نبوت کےدر سے جوبھی ملا شفا بخش اور بابرکت ہی ملا۔\u003c\/p\u003e","brand":"Maktaba Sultan e Alamgir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":42649701777491,"sku":"","price":350.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0639\/9144\/7635\/files\/rn-image_picker_lib_temp_9073f875-4193-43b6-bd5c-15773add7593.jpg?v=1745614310","url":"https:\/\/sultanislamicbook.com\/products\/roohani-bedti-ke-karishmat","provider":"Maktaba Sultan e Alamgir","version":"1.0","type":"link"}