{"product_id":"ubqari-majmua-wazaif","title":"Ubqari Majmua Wazaif","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eعبقری مجموعہ وظائف\u003c\/span\u003e\u003cbr class=\"html-br\"\u003e\u003cspan\u003e(حیرت انگیز ٹوٹکوں پر مشتمل اصلاح شدہ جدید ایڈیشن)\u003c\/span\u003e\u003cbr class=\"html-br\"\u003e\u003cbr class=\"html-br\"\u003e\u003cspan\u003eتالیف: حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی.\u003c\/span\u003e\u003cbr class=\"html-br\"\u003e\u003cbr class=\"html-br\"\u003e\u003cspan\u003eموجودہ دور میںنت نئے وظائف وعملیات کے ذریعے مشکلات اور مصائب سے نکلنے کا سلسلہ لوگوں کے عقائد اور ایمان کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ جگہ جگہ بیٹھے ہوئے عامل حضرات مجبور اور بے بس لوگوں کو عجیب طرح سے استعمال کرتے ہیں یعنی عمل ایسے کرتے ہیں کہ سن کر ہنسی آتی ہے۔ بسا اوقات مقصد کے حصول کے لئے انتہائی گھنائونے قسم کے جادو بھی کئے جاتے ہیں‘ جن میں سے چند جادو مقدس کتابوں پر بیٹھ کر کئے جاتے ہیں یا ان کے اوراق جال کر کئے جاتے ہیں ۔بعض کے لئے 40 روز تک نجس رہنے کی شرط رکھی جاتی ہے۔ کبھی جادو کرنے والے کو حرام گوشت کھاناپڑتا ہے ۔ کبھی حرام جانوروں کی ہڈیوں کا سفوف چٹایا جاتا ہے۔کبھی کسی عورت کو قبرستان میں تازہ مردہ بچے کی لاش پر نہانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr class=\"html-br\"\u003e\u003cspan\u003eکبھی کسی عورت کو اندھیری رات میں دریا کے کنارے نہانے کے لئے کہا جاتا ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں 84قسم کے نام نہاد جادوئی عملیات مشہور ہیں۔ ملک بھر میں ۃزروں کی تعداد میں جعلی عامل کھلم کھلا طور پر لوگوں کے ایمان ،جان ، مال ، اور عزت سے کھیل رہے ہیں۔کئی عمل کالی دیوی ، سرسوتی، ہنومان ، مچھیا، اور کالی ماتا کے نام پر کئے جاتے ہیں۔مچھیا اور کالی دیوی کاجادو صرف گند کھا کر ہوتا ہے‘جبکہ بعض جادوئی تحریریں حیض کے خون سے اور بعض انسانی غلاظت سے لکھی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ بعض عامل کسی ایسے ہندو مردے کی چتا کی چٹکی بھر راکھ بھی بھارت سے اسمگل کرواکر پیش کرتے ہیںجس ہندو نے زندگی بھر گوشت نہ کھایاہو۔ جادوگروں کے بقول یہ رکھ جس کو بھی کھلائی جائے ‘ اس کی اذیت ناک موت کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ان پر آشوب حالات میں جب ہر طرف بد عقیدگی اور گمراہی کا رواج پھیل چکا ہے، دینی حلقے اس جانب اس انداز سے توجہ نہیں دے رہے جس کی ضرورت ہے۔ کوئی نظر نہیں آتا جو اس طوفان گمراہی کے سامنے بند باندھ سکے ۔ کیا جب سارے دئیے ٹمٹماکر بجھ جائیں گے پھر ہم جاگیں گے؟ کیا اس ابدی پیغام کو پھیلانا ہماری ذمہ داری نہیں کہ جو اللہ کے در کو چھوڑدیتے ہیں‘ان کی قسمت میں در در کی ٹھوکریں لکھ دی جاتی ہیں۔ ہاں ہر تمنا پوری ہوگی مگر اس کی ‘جو صرف اس سے لو لگا ئے گا‘ جو ہر تمنا پوری کر دینے پر قادر ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr class=\"html-br\"\u003e\u003cspan\u003eان تمام حالات کو سامنے رکھتے ہوئے آپ کی خدمت میں پیش ہے: قرآن و حدیث سے مزین ــ’’عبقری مجموعہ وظائف کی صورت میں ایک ایسا علاج الاعظم‘‘ جس میں چھوٹے بڑے تمام دکھوں کا مداوا، دردوں کا علاج،روگوں سے نجات اور مسائل کا حل موجود ہے۔بیماری روحانی ہو یا جسمانی،،،حاجت خالق سے ہو یا مخلوق سے ، ، مسئلہ گھریلو ہو یا کاروباری،،اس مجموعہ وظائف میں ان تمام مقاصد کے لئے اکابرواسلاف ہستیوں کے آذمودہ اور تجربہ شدہ وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ ان وظائف کی برکت سے ایسا کالا جادو ‘جس کا علاج کروا کروا کر تھک گئے ہوں‘ واپس پلٹ جائے گا۔ایسے جنات جنہوں نے جینا محال کر رکھا ہو‘ گھر چھور کر بھاگ جائیں گے۔ ایسی بیماری ‘ جس نے مستقل طور پر چارپائی کا حصہ بنا دیا ہو، ختم ہوجائے گی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr class=\"html-br\"\u003e\u003cspan\u003eایسی نفرتیں ‘ جنہوں نے خاندانوں لے خاندان تباہ کر دیئے ہوں‘ محبت میں تبدیل ہو جائیں گی۔ ایسی بے برکتی ،جس نے بار بار قرض لینے پر مجبور کر دیا ہو‘ خوشحال زندگی میں بدل جائے گی ۔اور ایسے بے اولاد جوڑے جو سالہا سال سے خالی جھولی کی وجہ سے گھٹ گھٹ کر زندگی بسر کر رہے ہوں، ان شاء اللہ نیک اور صالح اولاد کی خوشیوںکا منہ دیکھیں گے۔اس مجموعہ وظائف کو نہ صرف خود پڑھیں ، بلکہ خوشی ، غمی کے ہر موقع پر دل کھول کر تقسیم کریںاور معاشرے میںراحت بانٹنے کا ذریعہ بن جائیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr class=\"html-br\"\u003e\u003cbr class=\"html-br\"\u003e\u003cspan\u003eصفحات 552\u003c\/span\u003e\u003cbr class=\"html-br\"\u003e\u003cspan\u003eکریم کاغز اچھی جلد اور موٹے حروف\u003c\/span\u003e\u003cbr class=\"html-br\"\u003e\u003cbr class=\"html-br\"\u003e\u003cspan\u003eقیمت 1200 روپے ڈیلوری کے ساتھ\u003c\/span\u003e\u003cbr class=\"html-br\"\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"My Store","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":42617178947667,"sku":"","price":950.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0639\/9144\/7635\/files\/rn-image_picker_lib_temp_07015816-af84-4528-b735-cfad7eea1e85.jpg?v=1759341147","url":"https:\/\/sultanislamicbook.com\/products\/ubqari-majmua-wazaif","provider":"Maktaba Sultan e Alamgir","version":"1.0","type":"link"}