عبقات
عبقات
Couldn't load pickup availability
کہتے ہیں کہ اگر کسی کواپنے حسن عمل کے ساتھ بلند نسبتیں بھی میسرآجائیں تو اس کی خوش نصیبی پر ہر کسی کو رشک ہوتا ہے کچھ ایسا ہی معماملہ حضرت مولانا شاہ محمد اسماعیل شہید رحمتہ اللہ علیہ کا ہے‘ جن کو بیک وقت عالم ربانی‘ عابد بے ریا صوفی باصفا‘ زاہد بے مثال ‘ محدث باکمال ‘ مسفر قران ‘ فقیہہ زماں اور مجاہد فی سبیل اللہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہندوستان
میں شریعت و طریقت کا فیض عام کرنے والے عظیم بزرگ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ قدرت نے جن کے سر پر شہید بالا کوٹ ہونے کا تاج سجایا‘ وہ عبقری شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی خاندانی روایات کے مطابق مناظروں اور مباحثوں میں اپنی عالمانہ صلاحیتیں گنوانے کی بجائے وقت کی اہم ضرورت کو مدںظر رکھتے ہوئے
امت کی اصلاح کا بیڑہ اٹھایا اور شریعت محمدی ﷺ کے احکمات کو زندہ کرنے میں اپنے سر کو تصدق کردیا۔ حالانکہ اگر وہ عام قانون ’’ چلو تم ادھر کو ہوا ہو جدھر کی ‘‘کے مطابق بحث ومباحثےاور مناظرے ومجادلے میں حصہ لیتے تو ان کے
