ندامت کے آنسو

ندامت کے آنسو

Regular price Rs.550.00
Regular price Sale price Rs.550.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

کون خطا کار ہے لیکن اللہ تعالیٰ سے دوستی چاہتا ہے؟ ہاں ہم خطاکار ہیں اور کمال دوستی میں عروج چاہتے ہیں۔ ’’ندامت کے آنسو‘‘ تو صرف نادم شخص کے آنسو ہو سکتے ہیں۔ ندامت صرف گناہوں کے بعد ہوتی ہے۔ ہاں ایک ندامت یہ بھی ہے کہ ہم کہیں کہ میں نے ایک عمل کیا لیکن اس عمل کا حق ادا نہ کر سکا۔مجھے ایک صاحب کہنے لگے کہ ہر وقت باوضو رہتا ہوں۔ اتنی دفہ درود شریف٭ اتنی بار فلاں فلاں ذکر کرتا ہوں لیکن مجھ سے فلاں فلاں کمی اور گناہ ہو جاتا ہے۔ مجبور ہوں کیا کروں؟میں نے ان سے عرض کیا کہ کیا آپ کے اندر ندامت ہے؟ کہنے لگے بہت ہی زیادہ نادم ہوتا ہوں۔ عرض کیا بس یہی ترقی و کامیابی اور اصلاح کا راز ہے۔کیونکہ جب ندامت دل کے اندر شروع ہو جاتی ہے تو اس وقت ایک ترقی‘ اصلاح اور کمال کا پھول کھلتا ہے‘ جس کی خوشبو سے عالم بھر میں خیرت اور برکت اور رحمت کے بادل چھا جاتے ہیں۔ قارئین! یقین جانیے! جب تک انسان میں احساس گناہ‘ جسے ہم احساس ندامت کہہ رہے ہیں باقی و موجود رہتا ہے‘ اس کی ترقی اور اصلاح ہوتی رہتی ہے اور جب احساس گناہ ختم ہو جاتا ہے تو پھر ندامت نہیں ہوتی اور نہ ہی توبہ کا موقع ملتا ہے اور نہ ہی زندگی بدلتی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مجھے اور آپ کو ندامت کے چند قطرے نصیب فرما دے٭ جن کے اندر اخلاص اور للہیت اس کتاب میں کیا ہے چند جھلکیاں مشاہدہ فرمائیں۔قرآن کریم میں توبہ کے متعلق آیات٭ توبہ استغفار٭ چہل حدیث کی روشنی میں٭ قرآن مجید میں توبہ واستغفار کی دعائیں٭ خاص وقتوں کا استغفار توبہ کے متعلق بزرگان دین کے اقوال٭٭ سابقہ امتوں پر توبہ واستغفار سے انکار پر عبرتناک عذا ب ٭بادشاہوں کی توبہ کے واقعات ٭ ماہ رمضان میں توبہ کی فضیلت٭ توبہ کی شرائط٭ فضیلت توبہ ٭ اقوال توبہ٭٭ توبہ کی حکایات و واقعات٭ چند عمدہ اور نیک خصلتیں جن سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں٭ توبہ کا بیان٭ توبہ کے فوائد و ثمرات۔ توبہ کا التزام کرنا٭ درس استغفار قرآنی آیات کی روشنی میں٭ درس توبہ احادیث کی روشنی میں

View full details

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)