{"product_id":"ghair-muslimon-ki-ibadat-gahon-ka-tahaffuz-un-ke-huqooq-aur-hamari-zimmedariyan","title":"Ghair Muslimon Ki Ibadat Gahon Ka Tahaffuz Un Ke Huqooq Aur Hamari Zimmedariyan","description":"\u003cp\u003eابراہیم لودھی کے دور حکومت میں دوران تعمیرات ایک مند ر کو توڑنے کا مسئلہ آگیا، ہندئوتوڑنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔ مسلمانوں کے بڑے مفتی صاحب سے مسئلہ پوچھنے کیلئے ان کو دربار میں طلب کیا گیا ۔مفتی صاحب نے ساری بات سننے کے بعدیہ فتویٰ دیاکہ مند ر کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ بات بادشاہ اور رعایا پر بہت گراں تھی ۔لیکن آپ اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے تاریخ گواہ ہے کہ اس مند ر کو چھوڑ دیا گیا ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eاسلام نا صرف خود سلامتی ہے بلکہ معاشرے کی سلامتی کے بھی واضح اصول رکھتاہے ۔قرآن مقدس کی آیت مبارکہ’’ جس نے ایک جان کو ختم کیا اس نے ساری انسانیت کو ختم کیا ‘‘ در حقیقت معاشرے کے ہر فرد ، ہر مسلک ، ہر مذہب ، ہر طبقے اور تمام اقوام سے ایک ان دیکھے رشتے کا خلاصہ بیان کرتی ہے ۔ اسلام کی تاریخ گواہ ہے کہ اگر کسی فرماں روا نے کسی اسلامی سلطنت میں اخلاق محمدیﷺ کو مقدم رکھا تو اس دور میں غیر مسلموں اور ان کی عبادت گاہوں کا بالکل ایسے تحفظ کیا گیا جیسے خود مسلمانوںکا اور ان کو ویسی ہی آزادی دی گئی جیسی خود مسلمانوں کو، ہر دور میںایسے روشن واقعات ہیں جن پر ناصرف اسلامی تاریخ نازاںہے بلکہ خود غیر مسلم مؤرخوں نے ان کو متاثر کن ستائشی انداز میں بیان کیا ہے ۔ ان واقعات کی روشن مثالیں اہل اللہ کے حالات ہیں:بابا فرید رحمہ اللہ کی سکھ مذہب پیروکاروں کے ساتھ رواداری اور بھائی چارگی ڈھکی چھپی نہیں اور خود سکھ مذہب کی مقد س کتابوں میں ان کا نام مذہبی پیشوا کے طور پر شامل ہے ۔ خواجہ معین الدین چشتی رحمہ اللہ کے اخلاق ،آپ کادرگزر اور انسان دوستی ایک سچی حقیقت ہے ۔حضرت خواجہ عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پھول بنوکانٹے نہ بنو،دوست بنو اجنبی نہ بنو۔یہ سب واقعات اسلا م کی غیرمسلموں کے ساتھ رواداری کا ایک چھوٹا سا عکس ہیں ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e     اہل اللہ کی انسا ن دوستی اس حقیقت کاثبوت ہے کہ اسلام کے سچے ماننے والے نہ صرف خود ہر مذہب کے ماننے والوں سے پرخلوص محبت کرتے تھے بلکہ ان کی محبت غیر مسلموں کو بھی محبت کی سنہری زنجیر میں باندھ لیتی تھی ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e    موجودہ دور میں جب پورے عالم میں بد امنی کے حالات، پریشانیاں اورآپس کی دوریوں کے دکھ عام ہیں وہاں آج اس بات کی ضرورت ہے اور پہلے سے کہیں زیادہ ہے کہ اسلام کی سچی تعلیمات کو سمجھتے ہوئے انسانیت کے رشتے کو نئے سرے سے خلوص کی بنیادوں ، محبت کی اینٹوں اور اخلاق کے سیمنٹ سے تعمیر کیا جائے اوردنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ اسلام امن ، بھائی چارگی اور محبت کا مذہب ہے مشرق ہویامغرب ، شمال ہو یا جنوب،غریب ہو یامالدار، ان پڑھ ہو یا پڑھا لکھا ، اعلیٰ عہدیدار ہو یا غریب مزدورسب ایک دوسرے کے بھائی ہیں ۔ یہ کتاب جو مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان رواداری اور باہمی تعلق کو سامنے لانے کی ادنیٰ سی کوشش ہے ۔ اگر نفرتوں کے بھڑکتے ہوئے آلائو میں سے ایک چنگاری بھی بجھ گئی تو میں سمجھوں گا کہ میری کوشش رائیگا ں نہیں گئی ۔ آئیے اس مشن میں آپ بھی میرے ساتھی بنیںاور مرکزروحانیت و امن کے اس پیغام کو دنیا بھر میں عام کریں ۔\u003c\/p\u003e","brand":"Maktaba Sultan e Alamgir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":42656500219987,"sku":"","price":300.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0639\/9144\/7635\/files\/rn-image_picker_lib_temp_06fe43e5-8626-41e2-89c0-3f34e954033e.jpg?v=1745927643","url":"https:\/\/sultanislamicbook.com\/ur\/products\/ghair-muslimon-ki-ibadat-gahon-ka-tahaffuz-un-ke-huqooq-aur-hamari-zimmedariyan","provider":"Maktaba Sultan e Alamgir","version":"1.0","type":"link"}