{"product_id":"jazbat-aur-khayalat-ke-rog","title":"Jazbat Aur Khayalat Ke Rog, Nabvi Sallallahu Alaihi Wasallam Tareeqe Aur Jadeed Science","description":"\u003cp\u003eآؤ ہم خوشی کا ایک ایسا دن منائیں جس میں کوئی غم نہ ہو‘راحت کا کوئی ایسا گوشہ تلاش کریں جہاں غم کا کوئی جھونکا بھی نہ آئے‘ مسرت کی ایسی منزل تلاش کریں جس منزل میں رکاوٹ کا کوئی پتھر نہ ہو۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eیہ آخر کیسے ہوگا اور منزل کے قریب ہم کیسے ہوں گے؟ کیا ہمیں کوئی ایسا اصول اپنانا پڑے گا جس کے تحت ہم ماضی کو بھول کر اور اس کی تلخیوں کو بھول کر نئی منزل تلاش کریں کیا ہم اپنے دل کو مطمئن کرسکتے ہیں کہ جس دل میں آہ نہ ہو صرف واہ ہی ہو۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eسوچتا تو ہر شخص ہی یہی ہے اور بولتا بھی ہر انسان ہی ہے لیکن سوچوں اور بولوں کے فرق اور اتار چڑھاؤ کو سمجھنا پہلے خود انسان کا اپنا کام ہے۔ پھر کسی اور فرد کاکام ہے ڈاکٹروں اور حکیموں کے پاس امراض لے کر آنے والے اکثر مریض دوا چاہتے ہیں حالانکہ انہیں دوا نہیں بلکہ روحانی علاج اورنفسیاتی علاج درکار ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eاس علاج کاماخذ صرف نبویﷺ طریقے ہی ہوسکتے ہیں لیکن ہم نے کبھی نبوی ﷺ طریقے کو تلاش کیا ہے کیا ہمارے دل اور دماغ نےاس بات کو تسلیم کیا ہے کہ نبوی ﷺ طریقے تمام عالم کی کامیابی کے ضامن ہیں اور اس اصول کی زندگی کو بنانے میں آخر کونسی ایسی مدد کی ضرورت ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eآئیے قارئین! ہم اس کیلئے آپ کی مدد کریں اور جذبات اور خیالات کے روگ پھر ان کی اچھائیاں بیان کریں‘ دل کی تمام کیفیات سے تسلیم کریں کہ کامیابی ہی میں کامیابی ہے اور کامیابی کامرکز صرف نبوی ﷺ طریقے ہیں۔\u003c\/p\u003e","brand":"Maktaba Sultan e Alamgir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":42656472727635,"sku":"","price":550.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0639\/9144\/7635\/files\/rn-image_picker_lib_temp_f8fed27f-8b5d-49b5-86a2-4a25d49e0ef8.jpg?v=1745923530","url":"https:\/\/sultanislamicbook.com\/ur\/products\/jazbat-aur-khayalat-ke-rog","provider":"Maktaba Sultan e Alamgir","version":"1.0","type":"link"}