{"product_id":"khushbuon-ka-safar-ahl-e-bait-ke-hamrah","title":"Khushbuon Ka Safar Ahl-e-Bait Ke Hamrah","description":"\u003cp\u003eحضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سے محبت کرو ان نعمتوں کی وجہ سے جو اس نے تمہیں عطا فرمائیں اور مجھ سے محبت کرو اللہ کی محبت کے سبب اور میرے اہل بیت (رضوان اللہ علیہم اجمعین) سے میری محبت کی خاطر محبت کرو‘‘۔ اس حدیث کو امام ترمذی اور حاکم نے روایت کیا۔ نیز امام ترمذی نے فرمایا کہ یہ حدیث حسن ہے۔ (جامع الترمذی)\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eحضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کی جان سے بھی محبوب تر نہ ہوجائوں اور میرے اہل بیت (رضوان اللہ علیہم اجمعین) اسے اس کے اہل خانہ سے محبوب ترنہ ہوجائیں اور میری اولاد اسے اپنی اولاد سے بڑھ کر محبوب نہ ہوجائے اور میری ذات اسے اپنی ذات سے محبوب تر نہ ہوجائے‘‘۔اسے امام طبرانی اور امام بیہقی نے روایت کیا ہے۔ (المعجم الکبیر)\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eمیرے دل میں عرصہ سے خواہش تھی کہ اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شانِ اطہر میں کوئی کتاب تالیف کروں جو میری اور میری نسلوں کیلئے نجات کا سبب ہو اور میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے محبوب بندوںکی فہرست میں شامل ہوجائوں۔ یقینا میری اس کاوش سے آپ کے دل میں بھی اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت کی چنگاری شعلہ بن کر ابھرے گی۔اللہ جل شانہٗ سے دعا ہے کہ آپ بھی اپنی زندگی کا سفر اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی خوشبوئوں سے بھری زندگی کی طرح بسر کریں۔چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔٭قبول اسلام ٭حضور نبی اکرم ﷺ کا اہل بیت ؓکی محبت پر ابھارنا٭بیماری اور وفات ٭ ایک یہودی کا قبول اسلام\u003c\/p\u003e","brand":"Maktaba Sultan e Alamgir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":42645111734355,"sku":"","price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0639\/9144\/7635\/files\/rn-image_picker_lib_temp_f083e4d9-4cd3-4eb6-b6cc-03a7ef083c13.jpg?v=1745501847","url":"https:\/\/sultanislamicbook.com\/ur\/products\/khushbuon-ka-safar-ahl-e-bait-ke-hamrah","provider":"Maktaba Sultan e Alamgir","version":"1.0","type":"link"}