{"product_id":"nabvi-dastarkhwan-sehat-o-tandurusti-ke-raaz-aur-jadeed-science","title":"Nabvi Dastarkhwan Sehat-o-Tandurusti Ke Raaz Aur Jadeed Science","description":"\u003cp\u003eکائنات میں کوئی بھی ایسا شخص ہستی ہائیڈریٹس ملا نہ ہوا ہو گا جس کے اقوال عالمی اور دائمی مقام اثرات رکھتے ہوں یا کچھ لوگوں نے شہرت بہت پائی لیکن ایک دن وہ بھی ختم ہو گئی صرف اور صرف حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی وہ عظیم ہستی ہیں جن کا نام اور مقام حرف آخر ہے جس عظیم باکمال ہستی کی تعلیمات تاقیامت روشن اور تابناک رہی ہیں اور ہمیشہ رہے گی اس وقت انسانیت بیماریوں سے پریشان ہے اگر ہم اپنے دستر خوان کا قبلہ درست کر کے اسے مسنون طریقے پر لائیں تو بے شمار بیماریوں کا خاتمہ ہو جائے گا زیرنظر کتاب میں ہی چیز وضاحت کریں گے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کھانے سے قبل اور بعد میں ہاتھ دھونا فقر کو دور کرتا ہے تمام نبیوں کی سنت ہے مجمع الزوائد جلد۵ ص ۲۷ قارئین آج کل ہر بندہ پریشانی کے عالم میں گھوم رہا ہے آئیے لاجواب نسخہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بتلاتے ہیں اگر خیروبرکت اور رزق کی فراوانی چاہتے ہیں تو دیکھیں کتاب میں آقا مدنیؐ نے کیا گر دیا ہے سنت پر عمل بھی ہو جائے گا اور دنیاوی کام بھی ہو جائے گا۔ سنت پر عمل کرنے کی وجہ سے ایک بندے کا واقعہ کہ اس کا قرض اتر گیا کون سی سنت پر عمل کیا تو قرض اتر گیا پڑھ کر آپ الحمدللہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں خدا کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں ان سنتوں کو یقین کے ساتھ کریں تو سارے غموں سے پریشانیوں سے سو فیصد گارنٹی کے ساتھ نجات حاصل ہو سکتی ہے۔ اور دل میں سکون آ سکتا ہے لیکن افسوس صد افسوس آج ہم نے غیروں کے طریقوں کو اپنا کر ذلت اور رسوائی کے کٹہرے میں بڑھ گئے۔ اللہ تعالیٰ عقل سلیم عطا فرمائے۔ (آمین) قارئین اس دور میں اگر کوئی چاہتا ہے کہ ہمارے گھر میں برکتیں آئیں اللہ کی رحمت آئے تو آپ ایک دفعہ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں کہ کہیں ہم خود تو اس برکت روک آئے تو نہیں آئیں دیکھتے ہیں۔ کھانے میں تمام اعمال جن سے گھروں میں برکتیں آتی ہیں تفصیل سے مطالعہ کریں اور حاصل کریں برکتیں کیا شیطان بھی ہمارے ساتھ کھانا کھاتا ہے ملاحظہ فرمائیں کھانے کے متعلق مسجد میں کھانا خادم کے ساتھ کھانے بعد سونا، کھڑے ہو کر حلال کر کے شرکاء دستر خوان کی رعایت دستر خوان پر سے کب اٹھا جائے بازار میں گرم کھانا، جوتے اتار کر، جھوٹا کھانا، برکا چھوٹا کھانا، برکت کس چیز میں ہے اولاد نیک ہونے کیلئے رزق میں وسعت کیلئے لاجواب تدابیر عمل کریں اور اولاد کی نافرمانی سے گارنٹی سے بچئے کھانے میں ایمان کی کیا شان ہے مومن کتنا کھانا کھاتا ہے کھانے کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تمہارے کھانے کا سردار ہے اس کو شروع اور آخر میں کھا کر اس کے بہت سے فوائد ہیں ملاحظہ فرمائیں۔ دنیا اور آخرت کا افضل ترین کھانا اور جنتی کھانا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیا چیز کھانے میں پسند تھی دیکھیں تفصیل کے ساتھ اب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسم نے میوہ جات میں سے کسی کو زیادہ پسند کیا ہے عجوہ کھجور کے بارے آتا ہے صبح و شام کھانے سے جادو اور زہر کا اثر نہ ہو گا اس کے فوائد کثیرہ دیکھیں۔ نومولود بچے کی غذا کیا ہونی چاہیے کون سی دو چیزیں آقا مدنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پسند تھیں دیکھیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eقارئین ایک ایسا تیل جس کا درخت مبارک جس کے پاس یہ تیل ہو گا لگانے والے کے پاس چالیس رات تک شیطان نہیں آئے گا ایک روایت ہے ستر بیماریوں سے اس میں شفاء ہے اس کے درختوں کو ستر نبیوں کی برکت حاصل ہے ضرور ملاحظہ فرمائیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eانجیر بواسیر نصرس کیلئے بہت مفید ہے دیگر پھلوں کے بارے میں آقا مدنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس کو پسند کیا ہے دیکھیں تفصیل سے دعوت پر جانا اور کسی دعوت پر نہ جانا۔ پوری تفصیل سے ملاحظہ فرمائیں مہمان کا اکرام کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا عنقریب ہماری امت میں ایسے لوگ ہوں گے جو رنگ برنگ کے کھانے کھائیں گے ایوان و اقسام کے مشروبات پئیں گے رنگ برنگ کے کپڑے پہنیں گے باتیں خوب بنائیں گے یہ ہماری امت کے بدترین لوگ ہوں گے۔ دنیا کے اندر یہ خواہشات کوخواہ چاہیے کھانے کی ہو یا دوسری ہو۔ قیامت کے دن بھوکے کا بیان، پیٹ بھر کھانے کی مذمت، مومن کی خوراک کیا ہونی چاہیے۔ زیادہ کھانے والا آدمی اچھا نہیں ہوتا جب مال وجاہ کی خواہش پیدا ہو گئی تو تکبر، ریا، حسد، کینہ، عداوت، غرض زیادہ آفتیں جمع ہو جائیں گی کم کھانے کے فضائل قلب کی صفائی، بصیرت میں روشنی، اس طرح کے بے شمار فوائد، تفصیل کے ساتھ دیکھیں مشروبات میں سردار کون ہے باسی پانی کی فضیلت شہد کا شربت بلغم کو کم کرتا ہے۔ معدے کے معمولات کو صاف کرتا ہے اس کی چکنائی کو زائل کرتا ہے فضلات کو دور کرتا ہے اعتدال میں لاتا ہے جوڑوں کو کھولتا ہے۔نبی علیہ السلام نے فرمایا دو چیزوں کو شفاء کیلئے کو لازم پکڑے رکھ وہ دو چیزیں کون سی ہیں ملاحظہ فرمائیں شب معراج میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کتنے پیالے پیش کیے گئے تھے تفصیل کے ساتھ پانی کھڑے ہو کر پینا پیالہ کیسا ہو کتنے سانس میں پیا جائے بعد میں کیا پڑھنا چاہیے۔ پوری تفصیل کے ساتھ اگر ہمیں عشق محمدی میں تو یہ سنتیں ہمیں جان سے پیاری لگے گی کھانے کے وہ آداب جوانفرادی حیثیت سے ہیں تقریباً 60 کے قریب میں ملاحظہ فرمائیں ایک دوسرے سے ملاقات کیلئے جانے کے وقت کھانے کے آداب دعوت کرنے کے آداب، دعوت قبول کرنے کے آداب دعوت میں حاضر ہونے کے آداب مجلس یا جماعت میں کھانے کے آداب میزبانی کے آداب کا بیان چند فقہی مسائل ان سب کی تفصیل ملاحظہ فرمائیں ارشادات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جدید ریسرچ دیکھیں تفصیل کے ساتھ ارشادات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحت انسانی کیلئے کافی اصول مرتب کیلئے دیکھیں تفصیل کے ساتھ صحت کو تباہ و برباد کرنے والی اشیاء کون سی ہیں دیکھیں اور اپنی صحت کا خیال کریں قارئین اگر کوئی بیمار بھی ہے تو کتاب اٹھا کر دیکھیں اس میں مجرب نسخہ جات تحریر عمل کریں اور نجات حاصل موذی بیماریوں کو تفصیل کے ساتھ لکھ دیا ہے پریشان اور گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ کیا آپ کو پتہ ہے زیادہ چربی والی غذائیں دل کیلئے رکاوٹ کا سبب بنتی ہیں پیچس اور دست کیلئے لاجواب نسخہ عمر بڑھانے کا راز، غذا کیسی ہونی چاہیے غذا کی اقسام روزے کا معاشرتی، روحانی، ذہنی اور بڑی بیماریوں سے بچائو کا مئوثر ذریعہ (الصوم جنہ) ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، بلغاریہ اور ترکی میں چار صفات پائی جاتی ہیں صفات کون سی ہیں حاصل کریں ان سے بے شمار فائدے کیا آپ کو پتہ ہے کہ قوموں کی قسمت کا فیصلہ دستر خوان پر ہوتا ہے بقراط نے تحقیق کی اور آج تک طب قدیم اور طب جدید نے تسلیم کیا ہے کہ ماء الشطیر (جو کا پانی) دس فوائد ہیں حسب ذیل ہیں فائدہ حاصل کریں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eقارئین اس کتاب میں جدید سائنس کی ریسرچ کے مطابق جو صدیوں قبل افادیت ظاہر کر دی تھی جدید سائنس نے بھی من و عن یہی افادیت بتلا دی پھلوں، سبزیوں، میوہ جات، جڑی بوٹیاں سب مکمل تفصیل کے ساتھ دیکھیں۔\u003c\/p\u003e","brand":"Maktaba Sultan e Alamgir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":42660277616723,"sku":"","price":650.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0639\/9144\/7635\/files\/rn-image_picker_lib_temp_c68e1ae2-96b6-42fd-a579-dbb70d04a475.jpg?v=1746187892","url":"https:\/\/sultanislamicbook.com\/ur\/products\/nabvi-dastarkhwan-sehat-o-tandurusti-ke-raaz-aur-jadeed-science","provider":"Maktaba Sultan e Alamgir","version":"1.0","type":"link"}