{"product_id":"rabbana-aatina-fid-duniya-ke-karishmat","title":"Rabbana Aatina Fid Duniya Ke Karishmat","description":"\u003cp\u003eاللہ تعالیٰ نے انسان کو بے کار اور بے مقصد پیدا نہیں کیااس کائنات کی تمام خوبیاں، خوبصورتیاں اور رعنائیاں انسان ہی کے لیے ہیںچاہے وہ چاند کی چاندنی ہو یا سورج کی روشنی ،ستاروں کی جھلملاہٹ ہویا موسموں کا اَدلنا بدلنا ،پہاڑوں کی بلندی ہویاسمندروں کی وسعت،پھلوں کی چاشنی ہو یا خوبصورت لہلہاتے پھولوں کی مسکراہٹ باد سموم و نسیم ہو یابرستے بادل غرض جتنی بھی نعمتیں ہمیں نظر آتی ہیں یانہیں آتیں ان کا سب کا محور انسان ہی ہے اگرچہ وہ کتنا گناہ گار سے گناہ گارہی کیوں نہ ہو کریم اللہ اُس سے کتنا پیار کرتے ہیں اِس پر میں ایک واقعہ نقل کرتاہوں :حضرت عمر رضی اللہ عنہٗ کے زمانے میں ایک گویّاتھا جو بربط بجایا کرتا تھا (یہ پرانے زمانے کا گانا بجانے کا آلہ تھا )وہ چھپ چھپ کر یہ کام کرتا جو اس کا روز گا ر بھی تھا۔جب وہ بوڑھا ہوگیا اور آواز بیٹھ گئی تو لوگوں نے اسے سننا چھوڑ دیا کمائی کا ذریعہ ختم ہوگیا اور وہ شخص فاقوں میں پڑ گیا۔ایک روز جنت البقیع میں گیا اور بیٹھ کر رونے لگا اور فریاد کرنے لگا:اے اللہ !جب تک میری آواز تھی لوگ مجھے سنتے تھے اب آواز ختم ہوگئی ہے تو کوئی سنتا نہیں ۔لیکن میں نے سنا ہے تو سب کی ،ہر جگہ ہرحال میں سنتا ہے۔ اے اللہ!میری دعا قبول فرماکر میری مصیبت دور فرما۔۔۔۔!حضرت عمر رضی اللہ عنہٗ مسجد میں سور ہے تھے کہ ایک دم ان کو القاہوا میرا ایک بندہ مجھے پکار رہا ہے وہ مصیبت زدہ ہے اس کی مدد کو فوراًپہنچو۔حضرت عمر رضی اللہ عنہٗ اٹھے اوردوڑتے ہوئے جنت البقیع پہنچے وہ بوڑھا آپ کو دیکھ کر بھاگنے لگا۔آپ ؓ نے فرمایا :ٹھہرو!میں آیا نہیں ہوں بلکہ بھیجا گیا ہوں ۔بتاؤ تمہارے ساتھ کیا معاملہ ہے تاکہ میں تمہاری مدد کرسکوں ۔وہ کہنے لگا:آپ کو کس نے بھیجا ہے ؟آپ ؓ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ نے۔وہ رونے لگا اور ایک بار پھر ہاتھ دعا کیلئے بلند کرلیے کہنے لگا : اے اللہ!ساری زندگی میں تیرا نافرمان رہا ،میری ہر مجلس ہر رات غفلت میں گزری ، میرا ہر دن نادانی میں گزرا،میرے سارے آسرے ٹوٹ گئے جب میں نے خود کو بے بس اور لاچار پایا تو تجھے پکارا تو تُونے پھر بھی میری آواز کو رد نہ کیا اور مجھے نہ بھلایا ۔ اس فریاد کے بعد اس نے ایک زور دار چیخ ماری اور جان نکل گئی۔یہاں مجھے حضرت جعفرصادق رحمہ اللہ کا یہ مقولہ یاد آرہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی ولایت کو انسانوں میں پوشیدہ رکھ دیا ہے اس لیے کسی بھی انسان کو حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھو ہوسکتا ہے جس کو تم حقارت سے دیکھ رہے ہو وہ اللہ کا ولی ہو اور تم اس سے دشمنی کر کے برباد ہوجاؤ ۔ اس لیے میرے عزیز قارئین!ہم کتنے ہی نافرمان اور گناہ گار کیوں نہ ہوں اللہ سے مانگنا ہر گز ہرگز نہ چھوڑیں ۔’’ربنا آتنا فی الدنیا ۔۔۔۔الخ‘‘کی دعا اسی مانگنے کا ایک خوبصورت قرآنی ونبوی انداز ہے اور یہ کتاب اسی دعا کی تشریح ہے ۔ یہ دعا کیا ہے اور اس کے کمالات و کرشمات کیا ہیں آپ سوچ بھی نہ سکیں۔۔۔۔۔!\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eانسان کی زندگی دو زندگیوں پر مشتمل ہے ایک انسانی زندگی اور ایک ابد الاباد کی زندگی ۔ربناآتنا فی الدنیا کی دعا دراصل ان دونوں زندگیوں کو خوبصورت، حسین اور پائداربنانے کی یقینی کوشش ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eاللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ کریم اس کتاب کو دکھی وپریشان امت کیلئے نافع اور مفید بنا دے اور ہر شخص کیلئے دنیا اور آخرت کی تمام مشکلات دور ہونے کا ذریعہ بنا دے اور اس کتاب کی تیاری میں حصہ لینے تمام حضرات کو اپنی شایان ِ شان دنیا اور آخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے۔آمین۔\u003c\/p\u003e","brand":"Maktaba Sultan e Alamgir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":42656495272019,"sku":"","price":550.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0639\/9144\/7635\/files\/rn-image_picker_lib_temp_c3813ef4-fc04-4feb-af44-55ee6227e8c3.jpg?v=1745927037","url":"https:\/\/sultanislamicbook.com\/ur\/products\/rabbana-aatina-fid-duniya-ke-karishmat","provider":"Maktaba Sultan e Alamgir","version":"1.0","type":"link"}