{"product_id":"riyaz-us-saliheen","title":"Riyaz-us-Saliheen","description":"\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eامام ابو زکریا یحیی بن شرف نووی ؒ چھٹی صدی ہجری کے ایک بہت بڑے بذرگ گذرے ہیں۔ اللہ سبحانہ وتعالی نے ان کو بہت علم فضل سے نوازا تھا ۔خصوصا علم حدیث سے ان کا اشتغال بہت زیادہ تھا چنانچہ آپ نے صحیح مسلم کی مشہور ترین عربی شرح بھی آپ ہی نے تحریر فرمائی تھی ، چھٹی صدی ہجری کا زمانہ مسلمانوں کے لیے خیر کا زمانہ تھا اللہ تعالی نے مسلمانوں کو دولت و ثروت سے کثرت سے نوازا تھا ۔ ایسے موقع پر آپ ؒ کو فکر تھی کہ مسلمان کہیں اپنے اصل مقصد یعنی آخرت کی تیاری سے بے خبر نہ ہوجائیں چنانچہ آپ ؒ نے ریاض الصالحین کے نام سے ایک مختصر احادیث کا مجموعہ مرتب فرمایا۔ اس میں آپ نے تمام صحیح ترین احادیث جو جمع کو فرمایا اور ترتیب ایسی قائم فرمائی کہ جس سے بات کی ترغیب ہو کہ مسلمان آخرت کی تیاری کو اپنا مقصود اصلی مقرر فرمائیں۔ چنانچہ اللہ جل شانہ نے اس کتاب کو بے پناہ قبولیت سے نوازا اور شاید ہی کوئی ایسی زبان ہو جس میں اس کا ترجمہ نہ ہوا ہو۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eزیر نظر کتاب بھی ریاض الصالحین کا مشہور اردو ترجمہ ہے جو کہ مولانا عابد الرحمان صدیقی نے فرمایا ہے نیز اسکے ساتھ ساتھ حضرت نے اس کتاب سے حاصل ہونے والے فوائد کو بھی ذکر فرمایا ہے ۔ اور احادیث کی تشریح بیان فرمائی ہے ۔ یہ ایک بہترین کتاب ہے جو ایک عام قاری سے لے کر علم حدیث سے اشتغال رکھنے والے تمام افراد کے لیے انتہائی مفید کتاب ہے ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eاس کتاب کو مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرکے آپ آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔\u003c\/p\u003e","brand":"Maktaba Sultan e Alamgir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":42635120902227,"sku":"","price":1650.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0639\/9144\/7635\/files\/rn-image_picker_lib_temp_1324cba6-d120-4a35-80ca-62ba57cdaa3a.jpg?v=1745079258","url":"https:\/\/sultanislamicbook.com\/ur\/products\/riyaz-us-saliheen","provider":"Maktaba Sultan e Alamgir","version":"1.0","type":"link"}