{"product_id":"shahrah-e-marifat-par-kamyabi-ka-safar","title":"Shahrah-e-Marifat Par Kamyabi Ka Safar","description":"\u003cp\u003eاحادیث مبارکہ میں آتا ہے جس کا مفہوم ہے کہ اللہ پاک جس سے بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے اس کائنات میں سب سے بڑی نعمت اور عطا اللہ رب العزت کی پہچان اور معرفت ہے قرآن پاک میں ارشاد گرامی ہے کہ مفہوم ہے جو ہماری راہوں میں چلتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں ان کیلئے ہم راہیں کھول دیتے ہیں حضرت علیؓ فرماتے ہیں اللہ تک پہنچنے کے اتنے راستے ہیں جتنے سانس لیکن ان راہوں پر کیسے چلا جائے اور اللہ پاک کا قرب کیسے حاصل کیا جائے کسی بھی راستے پر چلنے کیلئے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان راستوں پر کامیابی سے چلنے والوں کو دیکھا جائے اور ان کے انداز میں ان راستوں پر چلا جائے زیرنظر کتاب میں شاہراہ معرفت پر کامیابی سے چلنے والوں کیلئے ملفوظات اور ان کی روشن مثالیں دی گئی ہیں تاکہ قرب الٰہی چاہنے والے نفس اور شیطان کی چالوں سے بچ کرمعرفت الٰہی پا سکیں۔ اس کتاب میں قرب الٰہی کا حصول چاہنے والوں کیلئے زہریلا ہل کی حیثیت رکھنے والے اور دل کی دنیا اجاڑنے والے اعمال بد کا ذکر کیا گیا ہے جس کی طرف عموماً ہماری توجہ ہی نہیں جاتی یہ کتاب گھر بیٹھے آپ کو معرفت کی راہوں سے باخبر کرے گی اور چلنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے گی اس کتاب میں کیا ہے\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eملاحظہ کیجئے۔ قول حق کب کہنا چاہیے اور کیا فتنہ کے وقت بھی کیا حکم ہے اور انداز نصیحت کیا ہونا چاہیے بہر حال میں اپنی کوتاہی پیش نظر رکھوں سابقہ قوموں میں گناہ دروازے پر لکھ دیا جاتا تھا لیکن ہمارے ایسا نہیں کیوں ہر معاملہ میں تدبیر سے کام لو کیونکہ تدبیر عقل سے بڑھ کر ہے کرپشن ہی کرپشن ناانصافی ظلم اور فساد سرکاری حکام کی بددیانتی اس کی وجوہات اور یہ چیزیں کیسے ختم ہو سکتی ہیں اور کس چیز کے آنے سے یہ خودبخود ختم دیکھیں جعلی پیر کا واقعہ سیدھی بات کہنی چاہیے قرآن میں بھی حکم ہے کون سی ایسی چیز ہے جس کی وجہ تمام مصائب سے نجات مل سکتی ہے تفصیل سے ملاحظہ فرمائیں انسان جب گناہ سے بچنے کا پکا ارادہ کر لیں تو اللہ تعالیٰ غیبی مدد فرماتے ہیں اگر آپ اپنی اصلاح اور اللہ کے راستے میں چلنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے چیز کیا ہے اور اس کی شرائط دیکھیں ایک عبرتناک شخص کا واقعہ ضرور ملاحظہ فرمائیں عجیب چیز ہمارے دشمن کا دوست پل رہا ہے جو لمحہ با لمحہ شیطان کو ہماری خبریں دے رہا ہے اس کو کنٹرول کرنے کا طریقہ معرفت الٰہی کا راستہ طے کرنے کیلئے ماہر کے ہاتھ میں ہاتھ دیں ایک مثال سے سمجھیں بہت لاجواب مثال ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eہر بندہ آسانی سے سمجھ سکتا ہے مختلف انداز قابل رشک ضرور ملاحظہ فرمائیں پروردگار کی ستاری کا عجیب واقعہ اور امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا غسل کے پانی سے گناہ کو محسوس کرنا اور فتویٰ دینا ملاحظہ فرمائیں شیخ تاج الدین سبکی رحمتہ اللہ علیہ باہر نکلتے تو سر پر چادر ڈال لیتے کیوں عجب معاملہ ضرور ملاحظہ فرمائیں انسان کا نفس اور خواتین کسی جگہ ٹھہرتی نہیں بہترین واقعہ یورپ میںزنا بالجبر ہائے افسوس بہن سے نکاح اور دلیل بھی پڑھیں جب انسان پر مصائب آتے ہیں یا دل کسی وجہ سے ٹوٹتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت نازل ہوتی ہے دیکھیں ایک واقعہ کی صورت میں قارئین کیلئے ہر کوئی اللہ تعالیٰ تک پہنچنا چاہتا ہے تو صرف دو قدم پر رب کریم مل گئے ہیں حاصل کریں آپ ہر وقت برا سوچتے ہیں اس لیے آپ پریشان رہتے ہیں یہ خیال بد چھوڑ دیں اور سکون کی زندگی گزاریں ایک نقطہ کی بات ہمارے کام اور نام میں اور فعل میں تضاد کیوں ملاحظہ فرمائیں کیا توبہ سے نماز معاف ہو جائے گی یا کہ نہیں اگر آپ نے توبہ کی اور پھر گناہ ہو گیا تو پریشانی کی بات نہیں اس کے لیے تحریر پڑھیں اس میں بچنے کے گرُ بیان کیے گئے ہیں راہنمائی حاصل کریں حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بخشی بخشائی ذات تھی لیکن وہ بھی ستر مرتبہ استغفار کرتے ہیں ایک بہت بہترین دعا جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے بہت لاجواب کیا تھی پڑھیں استاد اور شاگرد کیلئے ڈانٹ ڈپٹ کیلئے ایک قاعدہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ابوذر رضی اللہ عنہ کو کس عمل کی وجہ سے ڈانٹا تھا ملاحظہ فرمائیں ایک حکیم الامت کا واقعہ حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا پرنالہ دوبارہ لگوانا، واقعہ ضرور پڑھیں توبہ ہر شک و شبہ کی مثال سے وضاحت سے سمجھیں اور عمل کریں صلوٰۃ التوبہ پڑھ کر توبہ کے فوائد اگر آپ لطف کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو گرُ ہم بتلاتے ہیں عمل کریں دواء اللہ تعالیٰ سے سوال کرتی ہے اللہ تعالیٰ کے حکم کے علاوہ کسی دوائی یا دم میں اثر نہیں ہوتا دیکھیں ایک واقعہ کی صورت میں ہر بیماری کیلئے کوئی نہ کوئی تریاق ہوتا ہے اگر شیطان کیلئے تریاق چاہتے ہیں تو دیکھیں اسلام اتنا زبردست مذہب ہے کہ ہر خطرے اور جس چیز میں انسان کے پھیلنے کا خطرہ ہو اس سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eبچنے کا حکم دیا ہے آئیے تفصیل سے دیکھیں کن میں ہمیں خطرہ ہے اعضاء بھی زنا کرتے ہیں اس کی تفصیل ایک انگریز کا اپنی بیوی کے ساتھ ایک بزرگ کے پاس آنا اور اسلام کے خلاف بے پردگی پر بات کرنا اور ُ۶۴۵ کا ایک مثال سے جواب دے کر چپ کرا دینا دیکھیں لاجواب ہر چیز کو بندہ قابو میں کر سکتا ہے آئیے دل کو قابو کرنے کا طریقہ بتلاتے ہیں آزمودہ مشائخ سے منقول ہے چوری کے مسئلے میں مرد کا تذکرہ پہلے اور زنا کی صورت میں آیت میں عورت کا تذکرہ پہلے نقطہ پیش خدمت ہے تفصیل سے پڑھیں حضرت عبداللہ بن مبارک کا ایک عورت کے ملاپ میں ساری رات گنا اور دل پر چوٹ لگنا واقعہ ضرور پڑھیں۔ پاک دامنی کا عجیب و غریب واقعہ ضرور پڑھیں انسان کے چار دشمن ہیں اور ان سے کیسے بچا جائے ایک عابد کا عبرتناک واقعہ بظاہر گندگی اور بو لیکن استاد کو خوشبو محسوس ہو رہی حقیقت کیا تھی۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eلقمان حکیم فرماتے ہیں میں نے شب زخاف کی لذت کو پایا مگر اللہ کے ذکر سے بہتر کسی چیز کو لزیز نہیں پایا تفصیل کتاب میں کہ اللہ ذکر میں ایسی لذت کیسے نصیب ہوتی ہے ایک بزرگ داموس رحمتہ اللہ علیہ کے دل میں خیال اور رب کریم کا مشہر بنتے کا الھام اور مخلوق میں کمی کوتاہی عبرتناک واقعہ ایک مردے سانپ نے ڈس لیا مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ نے نفس کے بارے بتلایا یہ بھی ایک اژدھا ہے اس سے کیسے بچا جائے طریقہ دیکھیں قدرت کا عجیب کرشمہ ملاحظہ فرمائیں توبہ تین چیزوں سے مکمل ہوتی ہے شیطان کس وجہ سے مایوسی پیدا کرتا ہے اس کی روک تھام کیسے کریں اور مایوسی سے گھبرائیں نہیں بلکہ پختہ عزم سے کام لیں کمال انسان میں ہے تاکہ فرشتہ میں کس چیز کا فرق ہے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچنا فرض عین ہے بیماری اور مصائب پریشانیاں شوگر اور موذی بیماریاں ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں یہ اللہ کے قرب کا ذریعہ بنتا ہے اس کا گرُ کا طریقہ حاصل کریں فضاء نمازوں کا طریقہ کار اور آسان گرُ سنت کی جگہ قضاء نماز پڑھنا صحیح نہیں بقیہ تفصیل کتاب میں اللہ تعالیٰ کا مغفرت کا عجیب واقعہ اکابرین کا تقویٰ اور حال کو درست کرنے کا طریقہ ابلیس درست ہے لیکن شیطان بڑا عارف تھا اور اس کی چالاکی اور موت تک وعدہ کیا تھا تفصیل کتاب میں شیطان ہمارے آزمائش ہے اور اگر تم گناہ گار ہو تو ہم بہترین گناہگار بن جائے وہ کیسے طریقہ ہم بتلاتے ہیں اللہ تعالیٰ کی رحمت کتنے حصے میں دیکھیں۔ قارئین جس طرح آپ جسم چہرے کو خوبصورت بناتے ہو اسی طرح روح کو بھی خوبصورت بنائو طریقہ اور رہنمائی حاصل کریں جو شخص کہہ رہا ہوں ناکارہ ہو جاھل ہو اس کی آزمائش کا طریقہ خصوصی پڑھیں کسی کے جوتے سیدھے کرنے سے شیخ نے منع کر دیا عجیب معاملہ دیکھیں۔ تصوف کیا اس کی حقیقت کیا ہے آنکھوں کی بیماری اور اس کی حفاظت کیسے کریں بہت مہلک بیماری ہے زبان کے گناہ اور ان سے حفاظت قارئین ایک کامیاب سفر سے زاد راہ کے طور پر بہت مفید ہے خصوصاً معرفت الہیہ کے راستے سے پڑھیں اور اپنے دوستوں کو دیں ان سے فائدہ حاصل کریں انشاء اللہ آپ کو اس سے فائدہ ہو گا۔\u003c\/p\u003e","brand":"Maktaba Sultan e Alamgir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":42662944374867,"sku":"","price":550.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0639\/9144\/7635\/files\/rn-image_picker_lib_temp_2551e915-2953-47c8-aacc-b6be9836051f.jpg?v=1746382293","url":"https:\/\/sultanislamicbook.com\/ur\/products\/shahrah-e-marifat-par-kamyabi-ka-safar","provider":"Maktaba Sultan e Alamgir","version":"1.0","type":"link"}