اکمال الشیم
اکمال الشیم
Couldn't load pickup availability
کتاب : اکمال الشیم
⬅ قیمت 450
⬅مصنف : شیخ عطاء اللہ سکندری
اکمال الشیم، تصوف و اخلاق کی ان مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ ساتویں صدی کے آخر میں لکھی جانے والی یہ کتاب علماء اور صوفیاء کرام کے لئے ہمیشہ رہنما بنی رہی ہے ۔ تصوف کی اصل حقیقت کیا ہے ؟ نفس و شیطان سے کیسے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے ؟ دل کو لگے ہوئے روگ نکالنے کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟ یہ کتاب اس طرح کے تمام سوالات کا جواب دیتی ہے اور صرف راستہ کا پتہ ہی نہیں بتلاتی بلکہ اگر انسان عمل صالح کا عزم لیکر اس کتاب کا یکسوئی کے ساتھ مطالعہ کرلے تو یہ کتاب معرفت کے بہت سارے دروازے کھول دیتی ہے۔
حدیث شریف کی مشہور جامع کتاب کنز العمال “ کے مصنف حضرت مولانا شیخ علی سہارن پوری قدس سترہ نے حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی قدس اللہ سرہ کے حکم سے اُردو میں اس کا ترجمہ فرمایا، اور حضرت مولانا محمد عبد اللہ رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت سہارنپوری رحمتہ اللہ علیہ کے حکم سے اس کی اردو شرح فرمائی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ تصوف و اخلاق کے موضوع پہ مشہور اور بلند پایہ کتاب جو کہ ہر خاص و عام کی ضرورت ہے۔
