صوفی ازم اور اور ٹینشن فری لائف
صوفی ازم اور اور ٹینشن فری لائف
Couldn't load pickup availability
زندگی دریا کی روانی اور ہواؤں کی آزادی کا نام نہیں وہ تو ایسی راہ ہے جس میں قدم قدم پر دیواریں حائل ہیں ہرروز ایک نئی مصیبت اور پریشانی آپ کا دامن تھامنے کو تیار ہے‘ ہم اپنی ترقی کی راہوں پر خاروں کو بکھرا ہوا پاتے ہیں۔ یہ الفاظ صرف صفحہ قرطاس پر بکھرے ہوئے نقوط ہی نہیں بلکہ ہر شخص کے دکھی دل سے نکلنے اولی صدا کی مختصر روداد ہے۔
کچھ رو ز قبل اچانک میرےپیٹ میں شدید تکلیف تھی‘ میں کرب اور پریشانی میں رات ٹہل رہا تھا کہ اچانک مجھے اپنے مرشد خواجہ سید محمد عبداللہ ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کی بات یاد آئی کہ اگر زندگی میں پریشانیاں اور تکالیف ہیں تو سمجھ لو کہ تمہارا اللہ سے کوئی تعلق ہے اور اگر زندگی آسائشات سے بھرپور اور ہر قسم کی تکلیف اور پریشانی سے دور ہے تو سمجھ لو کہ تمہارا تعلق اللہ سے کمزور ہے۔
دنیا میں لوگوں کو اکثر ٹینشن فری لائف حاصل کرنے کیلئے زندگی کا توازن کھو بیٹھتی ہے اس کی بڑی وجہ غلط فہمی اور غلط انتخاب ہے آج کی ماڈرن ہنگامہ خیز اور پریشان دنیا جیسے ہی صوفیا کے دروازے پر آئی تو چونک اٹھی اور اپنی سوچ کے مطابق اس پاکیزہ گلشن سے پھولوں کا انتخاب شروع کردیا ۔ صوفیا کی زندگی اور جدید سائنس کا سنگم آپ کے ہاتھوں میں ہےپڑھیے! اور ٹینشن فری لائف کیلئے صوفیا کی زندگی کو اپنائیے۔ آج ہی اپنی کاپی بک کروائیں۔
