ہزار سال پرانے طبی وروحانی بھید

ہزار سال پرانے طبی وروحانی بھید

Regular price Rs.900.00
Regular price Sale price Rs.900.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

بعض بھیدسالہا سال سے ہمارے اردگرد موجود ہوتے ہیں لیکن ہمیں تب تک ان کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہوتاجب تک انہیں خود ہم نے یا کسی اور نے آزمایا نہ ہو۔بعض اوقات چند الفاظ زندگی کی حقیقت سے ایسے بھرپور ہوتے ہیں جو دل کی دنیا بدل دیتے ہیں۔ اسی طرح بعض اوقات چھوٹا سا طبی نسخہ جو لاعلاج بیماری کیلئے شفاء کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ماہنامہ عبقری میں چھپنے والے بھیدوں کو ہزاروں نہیں لاکھوں لوگوں نے آزمایا ۔ ایک چھوٹے سے وظیفے‘ ایک چھوٹے سے طبی ٹوٹکے نے لوگوں کی زندگیاں بدل کر رکھ دیں۔چھوٹے چھوٹے ٹوٹکوں سے لوگوں کو ایسی کامرانی و کامیابی اور شفایابی ملی کہ آزمانے والے بھی اب تک حیران و پریشان ہیں۔

 بے شمار سے بھی بے شمار ایسے واقعات اور تجربات و مشاہدات ملے جس سے معلوم ہوا کہ ان چھوٹے چھوٹے طبی و روحانی ٹوٹکوں‘ اقوال سے کیسے بڑے بڑے مسائل حل ہوئے‘ لاعلاج بیماریوں سےشفاء ملی اور کسی کو ایک لفظ کے وظیفے سے زندگی کی مشکلات سے نجات ملی۔ ان ہی بھیدوںپر مشتمل یہ انوکھی‘ اچھوتی اور لاجواب کتاب جو نہ صرف آپ کی زندگی میں راحتیں‘ خوشیاں اور سکون بھردے گی بلکہ آپ کی نسلوں کیلئے بھی پیغام شفاء ثابت ہوگی۔

اس میں لکھے گئے ہزار سال پرانے طبی ٹوٹکے نہایت آزمودہ‘ نامور حکماء کے مجربات اور بڑے بوڑھوں کے مشاہدات پر مشتمل ہیں جو سینہ بہ سینہ‘ نسل درنسل ان تک پہنچے۔ہزار سال پرانے روحانی ٹوٹکے ایسے آسان اور مختصر سے اسماء ہیں جو پڑھنے اور کرنے میں تو نہایت آسان۔۔۔ لیکن تاثیر میں پہاڑوں کو ہلا دینےوالے ہیں۔ہزار سال پرانے اقوال ایسے کہ جو دل کو چھولیں‘ پیغمبروںؑ ‘ صحابہ اکرامؓ ‘ اولیاءاکرامؒ اور نامور دانشوروں کے ملفوظات ہیں جو ان کی گفتگو اور تجربے کا خلاصہ ہیں۔ یقیناً ان ہزار سال پرانے طبی و روحانی بھیدوں کو منظر عام پر لانا میرے لیے باعث مسرت ہے۔ میری قارئین سے بھی ایک گزارش ہے کہ آپ اس کتاب میں سے جو بھی بھید آزمائیں‘ ماہنامہ عبقری کو اس کا فائدہ ضرور ضرور اور ضرور لکھیں۔ میں آپ کی تحریر کا منتظر رہوں گا!آج ہی اپنی کاپی بک کروائیں۔

View full details

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)