Durood-o-Salam Ke Haseen Karishmat

Durood-o-Salam Ke Haseen Karishmat

Regular price Rs.600.00 PKR
Regular price Sale price Rs.600.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
Pakistan's Trusted Bookstore
  • Safe Packaging 
  • Authentic Books
  • Fast  Delivery

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجنا ایک مقبول ترین عبادت ہے۔ یہ سنت الٰہیہ ہے، اس نسبت سے یہ جہاں شانِ مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بے مثل ہونے کی دلیل ہے، وہاں اس عمل خاص کی فضیلت بھی حسین پیرائے میں اجاگر ہوتی ہے کہ یہ وہ مقدس عمل ہے جو ہمیشہ کے لئے لازوال، لافانی اور تغیر کے اثرات سے محفوظ ہے کیونکہ نہ خدا کی ذات کے لئے فنا ہے نہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام کی انتہا۔ اللہ تعالیٰ نہ صرف خود اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجتا ہے بلکہ اس نے فرشتوں اور اہل ایمان کو بھی پابند فرما دیا ہے کہ سب میرے محبوب پر درود و سلام بھیجیں۔

’’سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا : یارسول اللہ ﷺ میںآپ ﷺ پر کثرت سے درودبھیجتا ہوں‘ اپنی دعا میں کتنا وقت درود کیلئے وقف کروں؟آپ ﷺنے فرمایا: جتنا تو چاہے۔ میں نے عرض کیا: کیا ایک چوتھائی صحیح ہے؟۔ آپ ﷺ نے فرمایا:جتنا توچاہے لیکن اگر اس سے زیادہ کرے تو تیرے لیےاچھا ہے۔ میں نے عرض کیا: دو تہائی مقرر کردوں؟۔ آپ ﷺ نے فرمایا: جتنا تو چاہے‘ لیکن اگر اس سے زیادہ کرے تو تیرے ہی لیے بہتر ہے۔ میں نےعرض کیا: میں اپنی ساری دعا کا وقت درود کے لیے وقف کرتا ہوں۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: یہ تیرے سارے دکھوںاور غموںکیلئے کافی ہوگااور تیرے گناہوںکی بخشش کا باعث ہوگا۔ ‘‘حوالہ: سنن الترمذی، رقم الحدیث: 2457، سلسلة الاحدیث الصحیحة: 954، فضل الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیه والسلم رقم: 13، 41)

قارئین! اگر ہم معاشرے میں نگاہ دوڑائیںتو ہر فرد غموں کامارا ہوا نظر آتا ہے‘ ہر کوئی کسی نہ کسی غم میں مبتلا ہے‘ کسی کو گھریلو الجھنوں کا غم ہے‘ کسی کو کاروباری بندش کا غم ہے‘ کسی کو جادو کھائے جارہا ہے اور کسی کو جسمانی بیماریوں نے نڈھال کررکھا ہے۔

آئیے! ہم درود شریف کو اپنائیں اور پھر دیکھیں آپ کے مسائل کیسے حل اور آپ کے غموں کی کیسے کفایت ہوتی ہے۔ درود پاک پر لوگوں کے تجربات و مشاہدات ماہنامہ عبقری کے اوراق کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ آئیے! ان لوگوں کے مشاہدات و تجربات پڑھیں کہ کیسے درود شریف نے ان کے غموں کی کفالت کی اور آج وہ کتنی خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ڈاکٹر عبدالمجید ملک نے علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا:آپ حکیم الامت کیسے بن گئے؟علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:یہ تو کوئی مشکل کام نہیں، آپ چاہیں تو آپ بھی حکیم الامت بن سکتے ہیں۔ملک صاحب نے حیرت سے پوچھا: وه کیسے؟علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:میں نے گن کر ایک کروڑ مرتبہ نبی اکرم ﷺ پر درود شریف پڑھا ہے۔ اگر آپ اس نسخے پر عمل کریں تو آپ بھی حکیم الامت بن سکتے ہیں۔!!

وہ دانائے سُبل، ختم الرسل، مولائے کل جس نے

غبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادیٔ سینا!

نگاہِ عشق و مستی میں وہی اوّل وہی آخر

وہی قرآں‘ وہی فرقاں‘ وہی یٰسین‘ وہی طہٰ

آپ بھی درود پاک کو اپنی زندگی کا وظیفہ بنالیںآپ کی دنیا بھی سنورے گی اور آخرت بھی۔ وظیفہ درودسے آپ کو جو بھی فائدہ ہو عبقری کو ضرور لکھیے گا آپ کا لکھا گیا ایک ایک لفظ لاکھوں لوگوں کی زندگی سنوار سکتا ہے اور آپ کیلئے قیامت تک کا صدقہ جاریہ!۔ (انشاء اللہ)

چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔

٭تنگدستی اور فاقہ درود پڑھ کر ہمیشہ کیلئے دور کریں٭ مجھے کیسے دیدار رسول ﷺ نصیب ہوا؟٭ آنکھیں درد کرتی ہے تو درود پڑھیے! ٭ درود شریف کے حیران کن واقعات ٭ درود شریف سے ہر لاعلاج مرض کا یقینی علاج ٭ غصہ کے وقت درود شریف پڑھنا ۔۔!!

View full details
How Your Order Works
1

Place your order on our website.

2

Order confirmation by phone. Our team will call you on the phone number you provided to confirm your order.

3

Handed over to the courier once your order is confirmed.

4

Delivery in 5 to 7 working days after confirmation.

Please enter a correct phone number at checkout and keep it reachable, so that we can confirm your order without delay.

آرڈر کا طریقۂ کار
1

ہماری ویب سائٹ پر آرڈر کریں۔

2

فون پر آرڈر کی تصدیق: ہماری ٹیم آپ کے دیے گئے فون نمبر پر کال کر کے آپ کے آرڈر کی تصدیق کرے گی۔

3

تصدیق ہونے کے بعد آرڈر کوریئر کے حوالے کر دیا جائے گا۔

4

تصدیق کے بعد 5 سے 7 ورکنگ ڈیز میں ڈیلیوری ہو جائے گی۔

براہِ کرم آرڈر کرتے وقت درست فون نمبر درج کریں اور اسے دستیاب رکھیں تاکہ آپ کے آرڈر کی تصدیق بغیر تاخیر کے ہو سکے۔

What Our Customers Say

4.8 ★ rating

R

Raheel

★★★★★

Best place to find Islamic Books. I went there and saw a huge variety of Books aswell. Nice customer service.

S

Syed

★★★★★

Maktaba sultan alamgier is the best place in lahore where we find reliable and knowledge based islamic books on which we…

A

Artstudio Works

★★★★★

Best experience with Maktaba Sultan Alamgir, Professional people. Excellent Service.

S

Sufian

★★★★★

Best place where you find most reliable and reputable islamic books of our akabir specialty hazrat Nafees shah sahab…

F

Farooq

★★★★★

ماشاءاللہ زبردست کتاب گھر ہے بہت اعلی اللہ پاک جزائے خیر عطا فرمائے آمین 🥰

V

Verified Buyer

★★★★★

Good experience

M

Muhd

★★★★★

Rated 5 stars on Google

M

Mkashif

★★★★★

Rated 5 stars on Google

Q

Qudrat

★★★★★

Rated 5 stars on Google

U

Umar

★★★★★

Rated 5 stars on Google