Skip to product information
1 of 13

Wazir-e-Azam By Ashraf Shaad

Wazir-e-Azam By Ashraf Shaad

Regular price Rs.4,800.00 PKR
Regular price Sale price Rs.4,800.00 PKR
Sale Sold out
Pakistan's Trusted Bookstore
  • Safe Packaging 
  • Authentic Books
  • Fast  Delivery

پاکستان میں سیاسی منظر نامہ اس تیزی سے بدلتا ہے کہ آج کی کہانی آج لکھنا ایک مشکل کام ہے۔ ’’وزیراعظم‘‘ لکھنے کے دوران دو وزیراعظم بدلے تھے۔ لیکن آج کے پاکستان کی یہ کہانی سیاسی تاریخ لکھنے کی کوشش نہیں ہے۔ اس لیے  اسے پڑھتے ہوئے تاریخ کی غلطیاں نہ نکالی جائیں۔ دراصل یہ سیاسی ناول ہے بھی نہیں۔ اس کی کہانی نے انسانی رشتوں کی نزاکتوں کو ساتھ لے کر روایتی ناول کے اتار چڑھائو طے کیے اور بہت سے جذباتی موڑ کاٹے ہیں۔ اس کے کردار عشق ومحبت کا کھیل بھی کھیلتے ہیں لیکن یہ کردار سیاست کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ اس لیے دو ستیاں اور رشتے نباہنے اور عشق و محبت کا کھیل کھیلنے کا ان کا اپنا الگ انداز ہے۔ یہ انداز آپ کو پسند آئے یا نہ آئے قدم قدم پر آپ کو حیران ضرور کر دے گا۔
میرا پہلا ناول ’’بے وطن‘‘ شائع ہوا تو کہا گیا تھا کہ بقول میرا جی ایک ناول ہر شخص کے اندر ہوتا ہے، وہ باہر آگیا ہے۔ گزشتہ سال جب ’’وزیراعظم‘‘ طباعت کے لئے تیار ہو کر پاکستان پہنچا تو دوستوں نے آسٹریلیا کی اس پر سکون فضا کو سراہا جہاں بیٹھ کر فی برس ایک ضخیم ناول لکھنا آسان ہے۔ یہ بات اس حد تک صحیح ہے کہ آسٹریلیا کی نیلی اور برفانی پہاڑیوں اور جھیلوں سے مزین سرسبز وادیوں میں گہرا سکون اور اطمینان ہے۔ بہت سے جنت نشان مقام ایسے ہیں جو مجھ جیسے عام انسان کی بھی پہنچ اور دسترس میں ہیں لیکن میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں لفظوں کی نقاشی اور ان کی مرمت کا کام خاموش فضائوں میں بیٹھ کر نہیں کر سکتا۔ ابتدائی برسوں میں میری تخلیقی سرگرمیوں کا مسکن یونیورسٹی آف نیو سائوتھ ویلز کا وہ کیفے تھا جو نو عمر طلبہ سے بھرا ہوتا اور جہاں باتوں، نعروں، قہقہوں اور سسکاریوں کے شور سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی۔’’بے وطن‘‘ میں کیفے اسیمیں کا بار بار تذکرہ آیا ہے ، جہاں بیٹھ کر میں نے ایک تحقیقی مقالہ اور اپنے دو ناول تحریر کیے تھے۔ یہ کیفے یونیورسٹی کی چودہ منزلہ لائبریری کے بالکل سامنے واقع ہے جس کی وجہ سے تحقیقی کتب تک رسائی آسان رہتی ہے۔ ناول میں دیے گئے ایک ایک حوالے کی صحت جانچنے کے لیے کئی کئی کتابیں نچوڑی ہیں، وہیں بیٹھ کر نوکر شاہی کی پوری تاریخ کھنگالی ہے اور مقامات کا جغرافیہ درست رکھنے کے لیے بھی اکثر اسی کتب خانے کی مدد لی ہے لیکن یہ خیال رکھا ہے کہ تحقیق کابہائو ناول کی سمت تبدیل کرکے اسے گراں نہ کر دے۔
’’وزیراعظم‘‘ کا مرکزی کردار ایک صحافی ہے۔ اس لیے اکثر دوست اس میں میرا چہرہ دیکھنے کی کوشش کریں گے۔’’بے وطن‘‘ کو بھی صرف اس کے نام کی وجہ سے پڑھے بغیر میرا سوانحی ناول کہہ دیا گیا تھا۔ایک زمانہ تھا جب میں نے بے وطنی کے عذاب جھیلے تھے لیکن ’’بے وطن‘‘میری کہانی نہیں تھی۔ اسی طرح ’’وزیراعظم‘‘ کا ذہین جلالی بھی میں نہیں ہوں۔ میں نے کہانیوں کو ان کے اندر اور کبھی باہر بیٹھ کر دیکھا سنا اور بیان کیا ہے لیکن خود کو کہانی نہیں بنایا۔ لہٰذا ’’وزیراعظم‘‘ کو آپ بیتی یا بقول یوسفی صاحب ’’پاپ بیتی‘‘ سمجھنے کے بجائے ایک ناول اور ایک افسانوی تخلیق سمجھ کر پڑھیے اور جیسا کہ میں نے کتاب کے آغاز میں لکھ دیا ہے، کوئی واقعہ یا کردار سچا لگنے لگے تو اسے اتفاق یا مصنف کی تخلیقی کوششوں کا کمال سمجھیے گا۔


Title: Wazir-e-Azam
Author: Ashraf Shaad
Subject: Novel
ISBN: 9693537351
Language: Urdu
Number of Pages: 478
Year of Publication: 2025

View full details
How Your Order Works
1

Place your order on our website.

2

Order confirmation by phone. Our team will call you on the phone number you provided to confirm your order.

3

Handed over to the courier once your order is confirmed.

4

Delivery in 5 to 7 working days after confirmation.

Please enter a correct phone number at checkout and keep it reachable, so that we can confirm your order without delay.

آرڈر کا طریقۂ کار
1

ہماری ویب سائٹ پر آرڈر کریں۔

2

فون پر آرڈر کی تصدیق: ہماری ٹیم آپ کے دیے گئے فون نمبر پر کال کر کے آپ کے آرڈر کی تصدیق کرے گی۔

3

تصدیق ہونے کے بعد آرڈر کوریئر کے حوالے کر دیا جائے گا۔

4

تصدیق کے بعد 5 سے 7 ورکنگ ڈیز میں ڈیلیوری ہو جائے گی۔

براہِ کرم آرڈر کرتے وقت درست فون نمبر درج کریں اور اسے دستیاب رکھیں تاکہ آپ کے آرڈر کی تصدیق بغیر تاخیر کے ہو سکے۔

What Our Customers Say

4.8 ★ rating

R

Raheel

★★★★★

Best place to find Islamic Books. I went there and saw a huge variety of Books aswell. Nice customer service.

S

Syed

★★★★★

Maktaba sultan alamgier is the best place in lahore where we find reliable and knowledge based islamic books on which we…

A

Artstudio Works

★★★★★

Best experience with Maktaba Sultan Alamgir, Professional people. Excellent Service.

S

Sufian

★★★★★

Best place where you find most reliable and reputable islamic books of our akabir specialty hazrat Nafees shah sahab…

F

Farooq

★★★★★

ماشاءاللہ زبردست کتاب گھر ہے بہت اعلی اللہ پاک جزائے خیر عطا فرمائے آمین 🥰

V

Verified Buyer

★★★★★

Good experience

M

Muhd

★★★★★

Rated 5 stars on Google

M

Mkashif

★★★★★

Rated 5 stars on Google

Q

Qudrat

★★★★★

Rated 5 stars on Google

U

Umar

★★★★★

Rated 5 stars on Google