Yeh Qissa Kya Hai Maani Ka By Dr. Nasir Abbas Nayyer
Yeh Qissa Kya Hai Maani Ka By Dr. Nasir Abbas Nayyer
Couldn't load pickup availability
- Safe Packaging
- Authentic Books
- Fast Delivery
متفرق تنقیدی مقالات پر مشتمل ناصر عباس نیّر کا یہ تازہ مجموعہ چار حصوں میں منقسم ہے۔ پہلے حصے میں شامل مقالات زیادہ تر نظر ی مباحث سے متعلق ہیں ۔جیسے: مطالعہ کیسے کیا جائے، عالمگیریت کا ثقافت اور ترجمے سے کیا رشتہ ہے، تانیثیت کی چوتھی لہر کا اختصا ص کیا ہے؟ دوسرے حصے میں شاعری کو موضوع بنایاگیا ہے۔ اس میں پہلے شاعری اور استعارے کے مسئلے کی مختلف جہات کو تفصیل سے مگر نئی بصیرتوں کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے اورمجید امجد، ڈیرک والگوٹ، ساقی فاروقی ، زاہد ڈار اور علی محمد فرشی کی نظموں کو نئے زاویوں سے سمجھنے کی سعی کی گئی ہے۔
تیسراحصہ نئے اور پرانے فکشن کے مطالعے پر مبنی ہے۔ الف لیلہ ولیلہ کی شہر زاد کیسے عالمی ادب کا ایک اہم کردار بنی ہے اور اکثر لکھنے والوں کے لیے ایک چیلنج ثابت ہوئی ہے، اس کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔ نذیر احمد کے ناول ایامیٰ میں کیسے جدیدیت و روایت کی اس کشمکش کی ابتدائی صورت ظاہر ہوئی، جو ہمارےادب ، ثقافت اور سماج میں آج بھی دیکھی جاسکتی ہے، اس کا مطالعہ کیا گیا ہے۔انتطار حسین کے افسانو ں کا مطالعہ، پہلی بار ماحولیاتی تناظر میں کیا گیا ہے۔ بورخیس، کافکا، اورحان پاموک اور اکرام اللہ کے فکشن کے تجزیو ں کےساتھ ساتھ اردو افسانے میں مزاحمت کا تفصیلی جائزہ بھی اسی حصے میں شامل ہے۔ جب کہ کتاب کے چوتھے حصے میں متفرق موضوعات پر مضامین شامل ہیں۔ اکیسویں صدی میں اردو تنقید کن سوالوں سے دوچار ہے اور شمس الرحمٰن فاروقی کی تنقید کن کن ہیئتی ،علمیاتی اور تہٰذیبی مسائل سے نبرد آزما ررہی ہے ، ان کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
مصنف کے بارے میں: ڈاکٹر ناصر عباس نیر عہد ِ حاضر کے ممتاز نقاد اور افسانہ نگار ہیں۔ وہ اردو میں مابعد نوآبادیاتی مطالعات کے بنیاد گزار ہیں۔ ان کی تنقیدی کتب میں ’جدیداور مابعد جدید تنقید‘، ’لسانیات اور تنقید‘، ’متن سیاق اورتناظر‘، ’مجید امجد: حیات، شعریات اور جمالیات‘،’ مابعد نوآبادیات: اردو کے تناظر میں‘،’ ثقافتی شناخت اور استعماری اجارہ داری‘، ’اردو ادب کی تشکیل جدید‘(دو مرتبہ ایوارڈ یافتہ )، ’اُس کو اِک شخص سمجھنا تو مناسب ہی نہیں‘(ایوارڈ یافتہ)،نظم کیسے پڑھیں‘،’ جدیدیت اور نو آبادیات‘ اور دیگر کتب شامل ہیں۔ ’ایک زمانہ ختم ہوا ہے ‘،ان کے افسانوں کاچوتھا مجموعہ ہے ۔’ خاک کی مہک‘ ’ فرشتہ نہیں آیا‘ اور’ راکھ سے لکھی گئی کتاب‘ ان کے پہلے تین مجموعوں کے نام ہیں۔ وہ اردو سائنس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہد ے پرفائز رہے ہیں اور آج کل اورینٹل کالج ،پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ء اردو سے وابستہ ہیں۔
Title: Yeh Qissa Kya Hai Maani Ka - یہ قصہ کیا ہے معنی کا
Author: Dr. Nasir Abbas Nayyer - داکٹر ناصر عباس نیّر
Subject: Criticism, Essays
ISBN: 9693534093
Language: Urdu
Year: 2022
Number of Pages: 292

Place your order on our website.
Order confirmation by phone. Our team will call you on the phone number you provided to confirm your order.
Handed over to the courier once your order is confirmed.
Delivery in 5 to 7 working days after confirmation.
Please enter a correct phone number at checkout and keep it reachable, so that we can confirm your order without delay.
ہماری ویب سائٹ پر آرڈر کریں۔
فون پر آرڈر کی تصدیق: ہماری ٹیم آپ کے دیے گئے فون نمبر پر کال کر کے آپ کے آرڈر کی تصدیق کرے گی۔
تصدیق ہونے کے بعد آرڈر کوریئر کے حوالے کر دیا جائے گا۔
تصدیق کے بعد 5 سے 7 ورکنگ ڈیز میں ڈیلیوری ہو جائے گی۔
براہِ کرم آرڈر کرتے وقت درست فون نمبر درج کریں اور اسے دستیاب رکھیں تاکہ آپ کے آرڈر کی تصدیق بغیر تاخیر کے ہو سکے۔
What Our Customers Say
4.8 ★ rating
Raheel
★★★★★
Best place to find Islamic Books. I went there and saw a huge variety of Books aswell. Nice customer service.
Syed
★★★★★
Maktaba sultan alamgier is the best place in lahore where we find reliable and knowledge based islamic books on which we…
Artstudio Works
★★★★★
Best experience with Maktaba Sultan Alamgir, Professional people. Excellent Service.
Sufian
★★★★★
Best place where you find most reliable and reputable islamic books of our akabir specialty hazrat Nafees shah sahab…
Farooq
★★★★★
ماشاءاللہ زبردست کتاب گھر ہے بہت اعلی اللہ پاک جزائے خیر عطا فرمائے آمین 🥰
Verified Buyer
★★★★★
Good experience
Muhd
★★★★★
Rated 5 stars on Google
Mkashif
★★★★★
Rated 5 stars on Google
Qudrat
★★★★★
Rated 5 stars on Google
Umar
★★★★★
Rated 5 stars on Google