انسانیت اور رواداری
انسانیت اور رواداری
Couldn't load pickup availability
اسلام نے دوسرے مذاہب کے ساتھ رواداری کی بڑی فراخدلی کے ستاھ تعلیم دی ہےِ۔خاص طور پر جو غیر مسلم کسی مسلمان ریاست کے باشندے ہوں‘ان کے جان و مال،عزت و آبرو اور حققق کے تحفط کو اسلامی ریاست کی ذمہ داری قرا ر دیا ہے۔ اس بات کی پوری رعایت رکھی گئی ہےکہ انہیں نہ صرف اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی ہو بلکہ انہیں روزگار،تعلیم اور حصولِ انصاف میں برابر کے مواقع حاصل ہوں، ان کے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ رکھا جائے اور ان کی دلآزاری سے مکمل پرہیز کیا جائے۔ رسول اللہ ﷺکی بے نظیر و بے شمار اخلاقی صفات میں ایک نرم دلی اور رواداری ہے۔آپ بدو عربوں یہاں تک کہ کینہ پرور دشمنوں کی درشت خوئی ، بے ادبی ،اور جاہلیت پر نرمی اور رواداری سے پیش آتے تھے۔
آج ہم اگر اپنے معاشرے میں نظر دوڑائیںتو ہر طرف افراتفری ‘فرقہ واریت ، مذاہب کے درمیان لڑائی ‘ڈات برادری ، چھوت چھات، آقا غلام کے جھگڑے ۔ ۔اس دور میں ہم انسانیت میں رواداری کے پیغام کو عام کر دین تو نہ صرف ہمارا معاشرہ بلکہ پوری انسانیت امن و محبت کے سانچے میں ڈھل جائے گی۔
آئیے ! پانے اندر روادری کا جذبہ بیدار کریں‘ایک دوسرے کو برداشت کریںاور اپنے علاقہ‘اپنے شہر اپنے ملک اور اس دھرتی کو امن کا گہوارا بنائیں۔
خواستگار ِ اخلاص و عمل
