تعلیمات نبوی ﷺ اور جدید سائنس
تعلیمات نبوی ﷺ اور جدید سائنس
Couldn't load pickup availability
اسلام مکمل اور کامل مذہب ہے یہ مہد سے لحد تک انسان کی رہنمائی کرتا ہے انسان چونکہ کمزور اور بہت جلد ہر آنے الی نئی روشنی کی طرف مائل ہوجاتا ہے اور سمجھ بیٹھتا ہے کہ شاید یہی کامیابی کی کرن اور امید ہے حالانکہ یہ اس کا دھوکہ اور صرف نظروں کا فریب ہے۔
یوں جب آنکھ کھلتی ہے تو پھر احساس ہوتا ہے کہ تھا کیا‘ ہوا کیا‘ انسان پھر اسی منزل کی طرف واپس آتا ہے جہاں سے اسے حقیقی زندگی میسر ہوئی تھی اور وہ حقیقی زندگی صرف اسلام ہی ہے۔
زیرنظر کتاب دراصل اسی حقیقی زندگی کےحصول اور مقاصد کی طرف رہنمائی کرتی ہے کہ جن لوگوں کوآج ہم کامیاب اور کامگار سمجھتے ہیں وہ یقیناً ناکام ہوئے اور پھر سے اسلامی تعلیمات کی طرف واپس آئے۔ آئیے! ہم بی ان اسلامی تعلیمات کو اپنائیں اور اسلامی زندگی کی طرف توجہ کریں۔ زیرنظر کتاب میں جہاں بھی کوئی ایسی بات جو بظاہر غیراسلامی یا غیرتہذیبی ہو وہ دراصل یورپی زندگی کا حصہ اور حوالہ ہے نہ کہ اسلامی زندگی۔ کیونکہ اسلام ایک پاکیزہ اور اعلیٰ مذہب ہے۔ امید ہے قارئین کو یہ کاوش پسند آئے گی۔ آئیے اس کتاب کی چند جھلکیاں ملاحظہ کریں:۔ ٭ مغرب پر اسلام کے تازہ اثرات ٭ عالم اسلام کے خلاف امریکی یہودیوں کی سازشیں ٭ ایک یہودی پیشوا کے حیران کن انکشافات ٭ سبز خطرہ اور خفیہ ہاتھ ٭ اسلام اور ماحولیاتی بحران ٭یہ ہے مغربی تہذیب ٭ پانچ سود خوروں کے ناموں کا تعویذ ٭ کیا یورپ پرسکون ہے؟ یورپی فٹ پاتھیے ٭ جاپان کی چشم دید کہانی ٭ اور ہندو مسلمان ہوگئے ٭ قبول اسلام کے حیرت انگیز واقعات ٭ اسلامی اصولوں میں بچوں کی پرورش اور جدید سائنس ٭ہیپیوں کے ساتھ ایک رات ٭ گورے اور کالے پر فوقیت اسلام نے ختم کردی ٭ ایک قہوے کی پیالی نے کایا پلٹ دی ٭ خوشگوار ازدواجی بندھن کے دس اہم گُر ٭ گائے‘ ہندو اسلام اور جدید سائنس ٭ بچوں کوکہانی سانا اسلام اور جدید سائنس ٭ چہرے کے بال اور جدید سائنس۔ قارئین! یہ چند مضامین کی صرف ہیڈنگز ہیں۔ آج ہی اپنی کاپی دفتر ماہنامہ عبقری سے بک کروائیں۔
