خوشبوں کا سفر اہلبیت کے ہمراہ
خوشبوں کا سفر اہلبیت کے ہمراہ
Couldn't load pickup availability
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سے محبت کرو ان نعمتوں کی وجہ سے جو اس نے تمہیں عطا فرمائیں اور مجھ سے محبت کرو اللہ کی محبت کے سبب اور میرے اہل بیت (رضوان اللہ علیہم اجمعین) سے میری محبت کی خاطر محبت کرو‘‘۔ اس حدیث کو امام ترمذی اور حاکم نے روایت کیا۔ نیز امام ترمذی نے فرمایا کہ یہ حدیث حسن ہے۔ (جامع الترمذی)
حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کی جان سے بھی محبوب تر نہ ہوجائوں اور میرے اہل بیت (رضوان اللہ علیہم اجمعین) اسے اس کے اہل خانہ سے محبوب ترنہ ہوجائیں اور میری اولاد اسے اپنی اولاد سے بڑھ کر محبوب نہ ہوجائے اور میری ذات اسے اپنی ذات سے محبوب تر نہ ہوجائے‘‘۔اسے امام طبرانی اور امام بیہقی نے روایت کیا ہے۔ (المعجم الکبیر)
میرے دل میں عرصہ سے خواہش تھی کہ اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شانِ اطہر میں کوئی کتاب تالیف کروں جو میری اور میری نسلوں کیلئے نجات کا سبب ہو اور میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے محبوب بندوںکی فہرست میں شامل ہوجائوں۔ یقینا میری اس کاوش سے آپ کے دل میں بھی اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت کی چنگاری شعلہ بن کر ابھرے گی۔اللہ جل شانہٗ سے دعا ہے کہ آپ بھی اپنی زندگی کا سفر اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی خوشبوئوں سے بھری زندگی کی طرح بسر کریں۔چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔٭قبول اسلام ٭حضور نبی اکرم ﷺ کا اہل بیت ؓکی محبت پر ابھارنا٭بیماری اور وفات ٭ ایک یہودی کا قبول اسلام
