قدرت کا انعام اور انتقام
قدرت کا انعام اور انتقام
Couldn't load pickup availability
یہ کتاب جیسی کرنی ہے ویسی بھرنی۔۔۔۔ یا جیسا بو گے ویسا کاٹو گے کے موضوع پر ایک منفرد کتاب جس کی ہر سطر‘ لفظ اور ہر ہر حرف‘ مصروف زمانہ‘ نفسا نفسی کی پکار کو بلند کرنے والے انجام سے بے خبر لوگوں کو جھنجھوڑ رہا ہے۔ اس کتاب میں انسان دوستی‘ دوسروں کی ضرورت کا احساس اور اللہ پاک کی دیگر مخلوقات سے ہمدردی سے پیار کا پیغام اوران پر ظلم کرنے کا انجام کے سچے اور حیران کن واقعات جو ہماری زندگی کے شب و روز بدل سکتے ہیں۔ اس کتاب میں آپ پڑھیں گے:۔ میں نے اپنا گھر خود اجاڑ لیا۔٭جاگیردار زندہ کیوں جل گیا؟٭ گھر جنگ و جدل کا میدان بن گیا۔٭ معراج پہلوان اور قدرت کا انتقام۔٭ زندگی جہنم کا نمونہ۔۔۔ آخر کیوں؟٭ قرآن کی قسم اٹھانے والے کا انجام۔٭ بددعا نکلتے ہی انگلی کٹ گئی۔٭ شرابی بیٹا اور ماں کی خودکشی۔٭ نیکیوں کا بدلہ دنیا میں کیسے ملا؟ ٭ پچہتر ہزار کا صدقہ اور اس کی فوری کرامت۔٭ رشتے داروں کی مدد کا انعام۔٭ خیرپسندی اور خدمت کا صلہ۔٭ صاحب ایمان حافظہ خاتون پر تہمت کی دردناک سزا۔٭ گھریلو جھگڑوں کے بچوں پر اثرات۔٭ بیٹا ٹرک کے نیچے کیسے آیا؟ ٭ باپ کا جنازہ اور بیٹوں کی لڑائی۔٭۔رزق حرام کا نسلوں پر اثر ٭ والدہ کی بددعائیں۔ ٭ بے حیائی میں آگے بڑھنے والی کی موت ٭ بلی کو مارنے کا انجام ٭ واقعی جانوروں کی دعا اور بددعا لگتی ہے۔ ٭ میرا ہاتھ کیسے کٹا۔۔۔؟؟؟ ٭ یتیم کی آہ سے جنت بھی تباہ۔ ٭ اولاد کی غلط تربیت کا انجام ٭ ملاوٹ کا بھیانک انجام ٭ سانپوں بھری قبر۔ ٭ بدزبانی کا نتیجہ۔ ٭ رزق حلال نے خاندان تباہ کردئیے۔ ٭ متکبر کا تھپڑ اور غریب کی بددعا۔ ٭ نظرلگی یا بددعا۔ ٭ کتیا کی چیخ نے عرش ہلا دیا۔ ٭ عیب نکالنے کا عبرت انگیز واقعہ۔ ہماری زندگی اور معاشرے میں ایسے بے شمارواقعات بکھرے پڑے ہیں جن پر اگر ہلکی سی مشاہدے کی نظر بھی ڈالیں تو اس کے پیچھے اصل وجہ کچھ اور نظر آتی ہے۔ عموماً والدین کو ستانے والے خود بھی اپنی اولاد سے سکھ نہیں پاتے۔ زیرنظر کتاب بھی ایسے ہی سچے‘ انوکھے اور عبرت انگیز واقعات پر مشتمل ہے جس کو پڑھنے کے بعد یقیناً آپ بھی کہیں گے کربھلا۔۔ ۔ سو ہوبھلا۔۔۔۔!!!
