مشکلات سے نجات پانے والوں کے روحانی تجربات -( مجالس مجذوبی)
مشکلات سے نجات پانے والوں کے روحانی تجربات -( مجالس مجذوبی)
Couldn't load pickup availability
یہ سنتے آئے ہیں کہ اعمال کرنے اور نیکی کرنے سے جنت ملتی ہے لیکن کیا ان اعمال صالح سے اور نیکی سے دنیا بھی ملتی ہے؟؟؟ جی ہاں! ایسا آج کے اس پرفتن دور میں بھی ممکن ہے۔ اللہ وہی ہے‘ اس کی طاقت وقوت بھی وہی ہے جو صحابہؓ اور اہل بیتؓ کے دور میں تھی۔ دراصل ہم نے اس یقین کو چھوڑ دیا ہے جو اولیاء صالحین کا اللہ کے نام سے اپنے سب مسائل حل کروانے کا تھا۔ زیرنظر کتاب اسی منفرد اور اچھوتے موضوع پر مشتمل ہے کہ کیسے ہر طبقے کے افراد نے جن میں مرد بھی ہیں اور خواتین بھی‘ اپنے دنیاوی مسائل چھوٹے چھوٹے روحانی ٹوٹکوں سے حل کروائے۔ اس کا ہر ہر سچا واقعہ آپ کے یقین اور ایمان کیلئے جاں فزاں اور روح کیلئے بیش بہاٹانک ہے جو اللہ کی ذات سے ملنے کا یقین اور مال سے نہیں بلکہ اعمال سے ہونے کا یقین عطا کرتا ہے۔ یہ کتاب دراصل ان واقعات و مشاہدات کا مجموعہ ہے جو درس روحانیت و امن کے بعد ہونے والی مجالس مجذوبی میں لوگ حضرت حکیم صاحب کی موجودگی میں بتاتے ہیں۔ اس انمول کتاب میں کیا ہے؟ آئیے! انتہائی مختصراً انداز میں اس کا تعارف ملاحظہ فرمائیں! ٭ ایک صاحب پھل کی ریڑھی لگاتے ہیں‘ ایک دن بارش ہونے کی وجہ سے کوئی گاہک نہ آیا۔ انہوں نے کونسی آیت پڑھی کہ کچھ ہی دیر میں ایک ہی شخص سارا پھل لے گیا۔ وہ عمل کیا تھا جو پھل فروش نے ریڑھی پر بیٹھے بیٹھے کیا؟ کاروباری حضرات کیلئے ایک انوکھاراز۔ محترم قارئین! یہ صرف ایک صفحہ کا مختصر تذکرہ ہے۔ ایسے حیرت انگیز سچے واقعات جاننے کیلئے ’’مشکلات سے نجات پانے والوں کے روحانی تجربات‘‘ جلد اول کا مطالعہ کریں اور حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں۔
