نوجوانوں کی جنسی الجھنیں علاج نبوی ﷺ او ر جدید سائنس
نوجوانوں کی جنسی الجھنیں علاج نبوی ﷺ او ر جدید سائنس
Couldn't load pickup availability
یہ کتاب کیا ہے؟ آپ مطالعہ کرنے کے بعد اس کا مکمل نتیجہ اپنے ذہن میں اخذ کرلی ہیں گے۔
دراصل ایک ایسا خوب اور ایک ایسا امن جس کو شرم کی زبان میں جنس کہتے ہیں خوف اس لیے کہ اگر اس کا غلط استعمال ہوا تو دنیا اور آخرت برباد اور اگر اس کا درست اور شرعی استعمال ہوا تو اس سے دنیا اور عالم میں امن اور آخرت میں بھی ہمیشہ کا امن ہی امن ہوگا۔
میری سطور آپ کی توجہ اس طرف مبذول کرنے کیلئے ہی ہیں کہ کبھی غور اور فکر کے دامن کو تھام کر احساس ہوا کہ آج کا جوان‘ مرد اور بوڑھاکیا اپنے آپ کومکمل تندرست اور تنومند محسوس کررہا ہے کیونکہ میری زندگی مسلسل معالجاتی زندگی ہے جس میں ہمہ وقت مریضوں سے واسطہ اور رابطہ رہتا ہے ہر مرض کے مریض دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن جب بھی کسی جنسی مرض اور الجھن کا مریض علاج کی غرض سے رابطہ کرتا ہے اور پھر اس کی سابقہ ہسٹری پر غور کیا جاتا ہے تو پتہ یہ چلتا ہے کہ دامن پر آشوب رہا ہے یا ہے۔
آخر ایسا کیوں ہے؟
یہ ایک سوال ہے کہ جس کا جواب بندہ کا قلم دینےسے قاصر ہے کیونکہ شرم و حجاب کے پیراہن میں الجھے اور اٹکے الفاظ ہی میرے جوابات ہوسکتے ہیں جو میں نے اس کتاب میں پیش کیے ہیں کوشش کی ہے کہ اس کتاب کو معاشرے کی اصلاح اور فلاح کا ذریعہ بناؤں اور کوئی اس سے غلط معنی لیتا ہے تو وہ اس کا ناصاف ضمیر ہے۔ ورنہ میرا مقصد صرف اور صرف رہنمائی ہے صحت تندرستی اور اخلاق کی طرف۔ آئیے! ہم اس اخلاقی حصار کو تھامتے ہوئے اس کتاب کا مطالعہ کرتے ہیں۔آپ کسی بھی جنسی مرض میں مبتلا ہیں یہ کتاب آپ کیلئے بہترین رہبر ہے۔ آج ہی اپنی کاپی بک کروائیں۔
